مالیگاؤں (پریس ریلیز) تعلیمی میدان میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر Central Board of Secondary Education (CBSE) سے منسلک اسکولوں میں نئے تعلیمی سال 2026–27 کے لیے داخلہ عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ والدین کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے پیش نظر CBSE اسکولوں کا انتخاب کر رہی ہے، جہاں جدید نصاب کے ساتھ ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات (NEET / JEE) کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق CBSE نصاب طلبہ کو مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرتے ہوئے انہیں قومی سطح کے اہم امتحانات میں کامیابی کے لیے تیار کرتا ہے، جس کے باعث اس بورڈ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی سلسلے میں شہر کے معروف تعلیمی ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مالیگاؤں کا پہلا مائناریٹی CBSE اسکول رائل یونیورسل اسکول CBSE (عبدالمطلب کیمپس) نے بھی نئے تعلیمی سیشن کے لیے نرسری سے دسویں جماعت تک داخلے شروع کر دیے ہیں۔ یہاں طلبہ کو معیاری تعلیم، محفوظ ماحول، اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں ہمہ جہت ترقی کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری پر بھی خصوصی فوکس رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عرفان عقیل سر نے کہا کہ “ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو صرف نصابی تعلیم ہی نہیں بلکہ اخلاقی تربیت اور جدید مہارتوں سے بھی آراستہ کیا جائے، تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کر سکیں۔” اسکول انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ محدود نشستوں کے پیش نظر جلد از جلد داخلہ مکمل کریں تاکہ ان کے بچوں کو معیاری تعلیم کے اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے۔داخلہ جاری ہے، ابھی رابطہ کریں: 8208566415
0 تبصرے