اپنے لئے تو سب جیتے ہیں لیکن قوم و ملت کیلئے جینا بڑی بات ہے: مفتی اسماعیل

جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے جنرل سیکرٹری عبدالمالک سیٹھ بکرا والا کی وفات پر جمعیت دفتر پر تعزیتی نشست کا انعقاد

مالیگاؤں (انصاری احسان الرحیم) : جمعیتہ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کے جنرل سکریٹری عبدالمالک سیٹھ بکرا والا کے انتقال پرملال پر 13 فروری بروز جمعہ کو دفتر پر اہل خانہ متعلقین و احباب جمعیت کو تسلی پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ 

اس نسشت سے خطاب کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطبے میں مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا کہ "عبدالمالک سیٹھ بکرا والا ایک مرد مجاہد تھے۔ جمعیت کے پلیٹ فارم سے انہوں نے جسطرح بے لوث خدمات انجام دی و قابل رشک اور قابل تقلید ہے، اپنے لئے تو سبھی جیتے ہیں لیکن قوم و ملت کیلئے جینا بڑی بات ہے مرحوم بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے۔ جمعیت سے انکی والہانہ وابستگی ایسی تھی کہ کوئی دن ایسا نہیں جاتا تھا جب وہ دفتر پر نہ آیا کرتے تھے۔

اس سے قبل جمعیتہ علماء سلیمانی چوک کے صدر مولانا آصف شعبان نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ "عبدالمالک سیٹھ نے جمعیتہ علماء جیسے ادارے میں رہ کر بے داغ زندگی گزاری ان کی خدمات اظہر من الشمش ہے جب بھی پورے ملک میں مسلمانوں پر حالات آئے وہ مظلوموں کی داد رسی کیلئے صف اول میں کھڑے نظر آئے موصوف کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ 

جماعت اسلامی کے مقامی امیر شاہد فیمس نے کہا کہ "ان کے اندر بیباکی اتم درجہ موجود تھی، وہ قوم ملت کی بے لوث خدمت کرکے گزر گئے۔اس کے علاوہ اس تعزیتی نشست میں مفتی عامر یاسین ملی، مفتی نعیم، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا عمران اسجد ندوی و دیگر احباب نے اہل خانہ، متعلقین اور احباب جمعیت کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کے بیش قیمتی خدمات کی سراہنا کی۔ 

نشست کا اختتام صدر مجلس مفتی اسماعیل قاسمی کی دعا پر ہوا اس میٹنگ میں حاجی محمد مکی سیٹھ سمیت جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے سبھی حلقوں کے ذمہ داران و عہدیداران سمیت دیگر احباب بڑی تعداد میں موجود رہے۔ اسطرح کی تحریری پریس نوٹ جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے شعبہ نشرو اشاعت کمیٹی کے صدر انصاری احسان الرحیم نے بغرض اشاعت روانہ کی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے