مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ روز اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں منعقدہ اوپن کراٹے ٹورنامنٹ میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے 17 طلبہ نے شرکت کی اور ان تمام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اسکول کا نام روشن کیا۔
ٹورنامنٹ میں First Position حاصل کرنے والے طلبہ میں امان الدین، شافع متین، عائشہ صدیقہ(Grade 7) شامل ہیں، اسی طرح Second Position حاصل کرنے والوں میں صائم سلیم (Grade 4) ،محمد زید (Grade 5)، حمیرہ ساجد (Grade 7) شامل رہے جبکہ Third Position اشہر وسیم (Grade 4)، ابوسعد محسن، انابیہ ڈاکٹر جاوید، فاطمہ فروغ (Grade 5)، صائمہ عظیم، ابو حنان الطاف، ارسلان مدثر ( Grade 6) ، فاطمہ انصار، عمر خالد اور زیان جمیل (Grade 7) نے حاصل کی۔
طلبہ کی اس شاندار کارکردگی پر اسکول کے چیرمین حذیفہ ہدائی سر نے طلبہ، ان کے والدین اور ان کی کوچنگ اور ٹریننگ دینے والے کراٹے ٹرینر عمر فاروق سر کو مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی اس بات کا اظہار کیا کہ دارالعلم کا مشن طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور شخصیت سازی ہے۔ دارالعلم میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روز اول سے ہی مارشل آرٹس (کراٹے، جوڈو وغیرہ) کی ریگولر کلاسیس ماہر ٹرینرز کی زیرِ نگرانی بہترین انداز میں جاری ہیں۔ جہاں طلباء و طالبات فنِ دفاع کی بہترین تربیت حاصل کررہے ہیں اور مقامی اور اعلی سطحی ٹورنامنٹس میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ شہر کے معروف کراٹے ٹرینر مدثر حسین سر کے زیرِ اہتمام آرگنائز کیا گیا تھا۔ جس میں شہر کی مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔
منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں۔
0 تبصرے