مالیگاؤں فیسٹیول کے "دو نفری مکالمہ" مقابلے میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی شاندار پیشکش


مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں فیسٹیول سیزن-6 کے تحت منعقدہ "آل مالیگاؤں دو نفری مکالمہ کمپٹیشن" میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی جماعت ہفتم کی طالبات عائشہ صدیقہ اور فاطمہ انصار نے بھی حصہ لیا۔ ان طالبات نے “ساس اور بہو کا جھگڑا” جیسے اہم سماجی اشو پر موثر گفتگو کی۔ یہ مکالمہ انتہائی طنز و مزاح سے بھر پور رہا۔ جس میں گھریلو زندگی کے مسائل کے ساتھ ساتھ صبر و برداشت، باہمی احترام اور سمجھ بوجھ کا خوبصورت پیغام بھی پیش کیا گیا۔ سامعین و ناظرین نے اس پیشکش کو بے حد سراہا اور بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔ اسکول کی پرنسپل افراح ناز میم کی نگرانی میں معلمہ منزہ میم نے اس مکالمے کے لیے طالبات کی بہترین رہنمائی اور مشق کروائی۔ 

اس موقع پر اسکول کے فعال چیئرمین حذیفہ ہدائی سر نے طالبات، ان کے والدین اور معلمہ کو ہدیہ تہنیت پیش کی۔ محترم چیئرمن سر کی زیرِ سرپرستی و زیرِ تربیت اسکولِ ہٰذا روز افزوں ترقیوں کی جانب گامزن ہے۔ جنہوں نے طلبہ کو ایسے مواقع فراہم کیے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں‌۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے