مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) شہر کا معروف تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول طلبہ کی بہترین و معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ہمت جہت ترقی کے لیے بھی مسلسل کوشاں ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر کی خصوصی ہدایت پر مورخہ 5 فروری بروز جمعرات کو سٹی پولیس اسٹیشن (نزد جونا بس اسٹیشن) کی تعلیمی وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی سندیپ پاٹل سر نے طلبہ کا استقبال کیا اور طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کا تفصیلی مشاہدہ کروایا اور پولیس کے مختلف شعبوں، فرائض اور عوامی خدمت کے جذبے پر روشنی ڈالی۔
لیڈی پولیس کانسٹیبل سورنا ساٹھے میڈم نے طلبہ کو لاک اپ کا دورہ کرواتے ہوئے قانونی دائرے میں گرفتاری، ایف آئی آر کے بعد کی کارروائی اور لاک اپ کے بنیادی اصولوں سے واقف کرایا۔ ساتھ ہی پولیس کے پرسنل روم اور لاکر سسٹم کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ پولیس کانسٹیبل گریش باگُل نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا مشاہدہ کرواتے ہوئے شہر کے اہم چوک چوراہوں اور حساس مقامات پر جاری نگرانی کے نظام اور مشتبہ سرگرمیوں پر فوری کارروائی کے طریقۂ کار سے طلبہ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر موجود پولیس افسران نے طلبہ کو سوشل میڈیا کے محتاط اور درست استعمال کی تلقین کرتے ہوئے فیک اکاؤنٹس اور غلط سرگرمیوں سے بچنے کی نصیحت کی، نیز یہ باور کرایا کہ پولیس عوام کی دشمن نہیں بلکہ دوست ہوتی ہے اور ہر صورت مدد کے لیے موجود رہتی ہے۔
اس تعلیمی وزٹ میں جماعت سوم تا ہفتم کے طلبہ نے شرکت کی۔ حارث سر کی زیر نگرانی اس دورے میں منزہ میم، شعیرہ میم، تنزیلہ میم، نشاط میم اور فیروز سر نے معاونت کی۔ اسکول کی ٹرانسپورٹیشن ٹیم نے بھی اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ اختتام پر اسکول کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے تمام افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں۔
0 تبصرے