مالیگاؤں ( ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں "سول انجینیئرز اینڈ ڈرافٹس مین ایسوسی ایشن مالیگاؤں"(CEDAM) کے صدر انجینئرعرفان احمد صاحب کی رہنمائی میں اور " گو گرین کنسٹرکشن سولوشن" کے تعاون سے شہر کے تمام سول انجینئر کے لیے ایک گیٹ ٹوگیدر پروگرام میں منعقد ہوا۔ مورخہ 8 نومبر 2025 شام 7 بجے سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کھیرنار صاحب اور مالیگاؤں زون کے ذمہ دار آبھاصاحب جادھو اور گوپال جادھو نے خصوصی شرکت کی۔ سیڈم کی جانب سے نمائندگی کے لئے صدر انجینئر عرفان احمد صاحب، انجینئر شاہد محمود صاحب، نائب صدر مسعود گلنارصاحب،سیڈم سیکرٹری امتیاز احمد صاحب چمڑے والے، انجینئر امتیاز احمد صاحب، انجینئر راشد صاحب، انجینئر حفظ الرحمن صاحب، انجینئر عمران صاحب اور خصوصی طور پر منصورہ پولیٹیکنک کے پرنسپل پرفیسر یعقوب سرموجود رہے۔
پروگرام کے دوران گو گرین کمپنی کے ذمہ داران نے بتایا کہ کمپنی 11 سال سے بلاک اینٹ کی فیلڈ میں کام کر رہی ہے اور آج 100 کروڑ سے زیادہ کا ٹرن اور رکھتی ہے۔ یہ بلاکس وزن میں ہلکے، مضبوط، ماحول دوست ، آگ سے بچاؤ کرنے والے ہوتے ہیں۔ اس کے استعمال سے 30 پرسنٹ تک خرچ کی بچت کی جا سکتی ہے اس لیے اس کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انجینیئر شاہدمحمود صاحب نے اپنی مخاطبت میں نئے ڈگری ہولڈرز کو بڑے شہروں کا رخ کر کے تجربہ حاصل کرنے پر زور دیا۔ انجینئر عرفان احمدصاحب نے شہریان کے تعمیر اور ڈیولپمنٹ کی جانب بدلتے رجحان کی ستائش کی اور شہر کی تعمیر ترقی پر زور دیا۔ پروگرام میں گو گرین کمپنی کے مقامی ہیڈ آبھا صاحب جادھو نے اپنی باتوں میں کمپنی کے AAC بلاک اینٹ کے تعلق سے بتایا کہ بہت سارے انجینئر نے ہم پر بھروسہ دکھایا، ہمارے بلاک کا استعمال اپنی تعمیرات میں کیا، اوراس کے استعمال سے 25 سے 30 فیصد تک خرچ ، وقت اور سمنٹ کی بچت کی ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ بلاک کی دیواریں خوبصورت ہوتی ہیں اور ان پر آسانی سے "وال پٹی" کا استعمال کر کے فوری تعمیرات کی جا سکتی ہیں۔ شہریان کی جانب سے کمپنی کے بلاک کی ڈیمانڈ پر کمپنی بتائی ہوئی جگہ پر وقت پرمہیا کرائے گی۔ آخر میں انہوں نے سیڈم کا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹربھوشن کھیرنار صاحب نے گوکرین کمپنی کے بلاک کی افادیت بتائی اور حاضرین کے سوالات کا اطمینان بخش جواب دیا۔پروگرام کی نظامت عبدالرحمن پرنس سے کی۔ ٹائٹانک بزنس ہب کے مینیجر مزمل احمد، انجینئر امتیاز احمد، انجینئر راشد احمد، رضوان سر (اے۔ٹی۔ ٹی) اورٹائٹانک ٹیم کے ممبران نے پروگرام کے تمام انتظامات کئے اور پروگرام کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا ۔ میڈیا کے نمائندگان کثیر تعداد میں موجود رہے۔ تمام حاضرین کے لیے بہترین ضیافت کا انتظام کیا گیا۔
0 تبصرے