مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں یومِ اطفال نہایت جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ پرنسپل عرفان عقیل سر کی نگرانی میں منعقدہ اس پُررونق تقریب میں طلبہ نے تقریری، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عرفان عقیل سر نے کہا کہ “بچے قوم کا مضبوط ستون اور مستقبل کے معمار ہیں۔ ان کی معیاری تعلیم، تربیت اور کردار سازی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ادارہ ہمیشہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور انہیں مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے گا۔” انہوں نے چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر کی جانب سے طلبہ کو یومِ اطفال کی مبارکباد بھی پیش کی۔
پروگرام کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے ناشتے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا، جس سے بچوں میں بےحد مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یومِ اطفال کی یہ پُرمسرت تقریب رائل یونیورسل اسکول کے لیے ایک یادگار، خوشگوار اور کامیاب دن ثابت ہوئی۔
0 تبصرے