مالیگاؤں (پریس ریلیز) جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں، صفہ اسلامی مکاتب و صفہ مورل ایجوکیشن مہاراشٹر کے زیراہتمام آل مالیگاؤں سیرت النبی ﷺ تحریری کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جن میں گروپ B (جماعت پنجم، ششم اور ہفتم) کے تحت شہر کی 27 اسکولیں شریک رہیں۔ اس کمپٹیشن میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی بھی تین طالبات نے شرکت کی۔ جن میں زبیدہ عتیق احمد (جماعت ہفتم) نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول انعام حاصل کیا۔ اس طالبہ کو مہمانانِ معظم کے ہاتھوں خوبصورت ٹرافی، قلم اور سند سے نوازا گیا۔
اسی کے ساتھ عائشہ صدیقہ (جماعت ہفتم) اور ماریہ اعجاز (جماعت ششم) اعزازی انعام کی حقدار قرار پائی۔ اس پر مسرت موقع پر اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر اور پرنسپل افراح ناز میم نے ان تینوں ہونہار طالبات اور ان کو گائیڈ کرنے والے اسکول کی قابل ٹیچرز شعیرہ میم اور نشاط میم کو کلماتِ تحسین و تہنیت پیش کی۔ منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں
0 تبصرے