مالیگاؤں (پریس ریلیز) معروف میڈیا نیٹ ورک ریڈ ایف ایم ناسک کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز بروز پیر سالانہ اعزازی ایوارڈ پروگرام پُر وقار اور شاندار ماحول میں منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران ایکسِلینس اِن ایجوکیشن ایوارڈ کیلئے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر اور ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب سر کو مہاراشٹر بھر میں تعلیمی خدمات اور تعلیمی فروغ کے لیے نمایاں کردار کے اعتراف میں اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ معلومات مدر عائشہ ہائی اسکول کی پرنسپل محترمہ مشیرہ پروین کی جانب سے فراہم کی گئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تعلیمی شعبے میں پورے مہاراشٹر سے یہ اعزاز صرف خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کی ان دونوں شخصیات کے حصّے میں آیا، جس سے نہ صرف ادارے بلکہ شہر مالیگاؤں کا نام بھی ریاستی سطح پر روشن ہوا۔
تقریب میں معزز مہمانانِ خصوصی، تعلیمی ماہرین، سماجی کارکنان اور مختلف شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور دونوں برادران کی تعلیمی خدمات، وژن، انتظامی صلاحیتوں اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوششوں کو انتہائی سراہا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اعزاز مستقبل میں ادارے کی ترقی، توسیع اور تعلیمی معیار کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
دریں اثناء خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام اداروں کے پرنسپل و اسٹاف نے بھی اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر راشد اختر (پرنسپل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، ڈاکٹر طارق دیشمکھ (پرنسپل، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی)، ڈاکٹر دیویا جیوتی میڈم (پرنسپل، رائل کالج آف فزیوتھراپی)، ڈاکٹر عابد (پرنسپل الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، پرنسپل عرفان عقیل (رائل یونیورسلاسکول) اور اساتذہ نے بھی دونوں معزز شخصیات کی کامیابی پر دلی مسرت اور مبارکباد کا اظہار کیا۔
0 تبصرے