سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم کو مہاراشٹرا اردو اکیڈمی کا صحافتی ایوارڈ

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مہاراشٹرا اردو اکیڈمی نے سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم کو اردو صحافت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں "صحافتی ایوارڈ" سے نوازا۔ یہ ایوارڈ ممبئی کے پرگوام ایس وی پی اسٹیڈیم (ڈوم)، ورلی میں منگل کو منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔

تقریب میں ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافی، ادیب، شعراء اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اکیڈمی کے عہدیداران نے احسان الرحیم کی صحافتی دیانت، ذمہ دارانہ طرزِ رپورٹنگ اور اردو زبان کے فروغ میں ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔ واضح رہے کہ انصاری احسان الرحیم طویل عرصے سے اردو صحافت سے وابستہ ہیں اور مختلف موضوعات پر ان کی تحقیقی و تجزیاتی تحریریں قارئین میں خاصی مقبولیت رکھتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے