رائل یونیورسل اسکول CBSE عبدالمطلب کیمپس میں ترنگا ریلی انعقاد

 
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آزادی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول CBSE عبدالمطلب کیمپس میں ترنگا ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی اسکول کے پرنسپل عرفان عقیل سر کی نگرانی اور رہنمائی میں نکالی گئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے دوران طلبہ نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے، حب الوطنی کے نعرے بلند کرتے ہوئے عبدالمطلب کیمپس کے اطراف اور خصوصی طور پر نیشنل ہائی وے نمبر 3 کے قریب پر مارچ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل عرفان عقیل سر نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد نئی نسل میں قومی یکجہتی، قربانی اور خدمتِ وطن کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔
 
انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف قومی تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔ واضح رہے کہ کل 15 اگست بروز جمعہ کو عبدالمطلب کیمپس میں رسم پرچم کشائی ٹھیک صبح 9 بجے چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر کے ہاتھوں انجام دی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے