نوجوان نسل کو نشے سے دور رکھنے کا پیغام؛ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پروگرام
مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِاہتمام، رائل یونیورسل اسکول و دیگر تعلیمی اداروں کے اشتراک سے عبدالمطلب کیمپس میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُر وقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح 8:30 بجے تعلقہ پولیس اسٹیشن کے پی آئی جناب پریتم سر کے ہاتھوں پرچم کشائی سے ہوا۔ قومی ترانہ اور قرات کے ساتھ باقاعدہ جشن کا آغاز ہوا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر شعیب سر (آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی) اور ڈاکٹر عبدالرحمن بخشی سر نے نہایت عمدگی سے انجام دیے، جبکہ معزز مہمانان کا استقبال گلپوشی کے ساتھ کیا گیا۔
چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر نے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ اُنہوں نے طلبہ کو قوم کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر تبھی ممکن ہے جب ہم علم، تحقیق اور خدمتِ خلق کو اپنا نصب العین بنائیں۔
تعلقہ پولیس اسٹیشن کے پی آئی پریتم سر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رہنے کی سخت تلقین کی۔ اُنہوں نے کہا کہ "نشہ صرف انسان کا مستقبل نہیں برباد کرتا بلکہ ایک خاندان اور پورے سماج کو متاثر کرتا ہے۔ آج کے نوجوان ہی کل کے رہنما ہیں، اُنہیں اپنی زندگی کو بامقصد بنانا ہوگا۔"
ڈاکٹر راشد اختر (پرنسپل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ) نے آخر میں رسمِ شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مہمانان، اساتذہ، طلبہ و منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دن ہمیں صرف جشن کا موقع نہیں دیتا بلکہ خود احتسابی، قومی یکجہتی اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔
تقریب میں رائل یونیورسل اسکول، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، الامین یونانی میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات نے حب الوطنی پر مبنی گیت، تقاریر، ایکشن سانگ پیش کیے جنہوں نے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ تقاریر اردو، انگلش، ہندی اور مراٹھی زبانوں میں پیش کی گئیں، جن میں یوم آزادی کی تاریخ، اہمیت اور موجودہ دور کے تقاضوں پر روشنی ڈالی گئی۔
پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور پر رضوان عبدالمطلب سر (چیئرمین)، ڈاکٹر راشد اختر سر (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، ڈاکٹر دیویا جیوتی میڈم (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، ڈاکٹر احمد نور سر (وائس پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، ڈاکٹر عابد سر (آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، ڈاکٹر اپاشچم بارانت سر (پرنسپل آف اے ایم ایس آیورویدک میڈیکل کالج)، عرفان عقیل سر (پرنسپل آف رائل یونیورسل اسکول) کے علاوہ ناظم شیخ سر، ڈاکٹر سلیم سر، وسیم شیخ سر وغیرہ نے شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات مع اساتذہ و اسٹاف شامل رہیں۔
0 تبصرے