معروف اسکالر مولانا ابو صالح انیس لقمان ندوی کا دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کا دورہ

مالیگاؤں (پریس ریلیز) دریگاؤں علاقے میں واقع دارالعلم کیمپس کے تحت چلنے والے اسپیشل بچوں کے ادارہ ہوپ اسکول فار اسپیشل نیڈس کو ہفتہ کے روز ایک باوقار اور علمی شخصیت کی آمد کا اعزاز حاصل ہوا۔ معروف اسلامی اسکالر، مترجم، محقق اور ماہرِ تعلیم مولانا ابو صالح انیس لقمان ندوی، جو ان دنوں ابوظہبی میں مقیم ہیں، نے اسکول کا دورہ کیا۔

مولانا انیس لقمان ندوی عالمِ اسلام کی ممتاز علمی شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مختلف بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں علومِ شرعیہ، عربی زبان اور فکری تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ 2014 سے اب تک سدرہ فاؤنڈیشن میں صدر شعبۂ تحقیق کی حیثیت سے معذورین کی تعلیم اور سماجی ہم آہنگی کے لیے سرگرم ہیں۔

مالیگاؤں میں بھی آپ کی آمد کے موقع پر مختلف تعلیمی و فکری موضوعات پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام ہوتا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مولانا موصوف نے ہوپ اسکول کے نظامِ تعلیم، خصوصی طلبہ کی ضروریات، اور تدریسی انداز کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کی تعلیمی، نفسیاتی اور فکری ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ واقعی امید کی ایک روشن کرنا ہے۔

دورے کے دوران مولانا ندوی نے خصوصی بچوں سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں، ان کی کارکردگی دیکھی، اور حوصلہ افزائی کے کلمات کہے۔ اس موقع پر دارالعلم کیمپس کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر اور ہوپ اسکول کی ڈائریکٹر افراح ناز میم نے مہمانِ خصوصی کا پُرجوش استقبال کیا اور ان کی قیمتی آراء پر شکریہ ادا کیا۔مولانا کے ہمراہ مشہور فنکار جناب مسعود رمضان پینٹر بھی موجود تھے، جنہوں نے اسکول کے فنّی ماحول پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔یہ وزٹ نہ صرف اسکول کے لیے اعزاز کا باعث رہا بلکہ مقامی تعلیمی حلقوں کے لیے بھی باعثِ تحریک ثابت ہوا۔

منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے