مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں کی مرکزی شاہراہ آگرہ روڈ پر آج پھر ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایس ٹی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جس کے سبب جائے حادثے پر ہی ایک 26 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی اور شوہر کو شدید زخمی بتایا جارہا ہے۔ ملی تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ساڑھے تین کے درمیان آگرہ روڈ دریگاؤں کے پاس مخالف سمت سے آرہی ایس ٹی بس MH14 BT 3918 اور سامنے کی سمت سے آرہی موٹر سائیکل MH 41 BQ 0444 کے درمیان زبردست تصادم ہوگیا۔ جبکہ اس حادثے میں 26 سالہ خاتون آفرین بانو مطیع اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور انکے شوہر شدید طور پر زخمی ہوگئے، جو فاران ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی سماجوادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی اور سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کے بھائی احسان شیخ جائے حادثے پر حاضری لگائی اور اس کی اطلاع شہری حدود کے ڈی وائی ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو دی۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ڈی وائی ایس پی فورا جائے حادثے پر پہنچ گئے۔ اس دوران مستقیم ڈگنیٹی نے اس حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بس ڈرائیور کی جانچ کی جائے کیونکہ عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نشہ میں مبتلا تھا جسکی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آگرہ روڈ پر جگہ جگہ کراسنگ پر ڈیوائیڈر بنایا جائے۔ اور بس ڈرائیور کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اور حادثات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات ہونے چاہیے۔ موقع پر موجود عینی شاہدین نے کہا کہ دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ اسطرح کے حادثات کے بعد ایک دو دن پولیس کی جانب سے کاروائی ہوتی ہے۔ کارروائی روکتے ہی پھر سے غیر قانونی و بے ترتیب گاڑیوں کی پارکنگ شروع ہوجاتی ہیں۔ اگر پولیس کی جانب سے مسلسل سخت اقدامات کئے جائے تو یقین حادثات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس حادثے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا، جبکہ کچھ لوگوں نے پتھر سے بس کے شیشے توڑ دیئے۔ وہیں تمام قانونی کارروائی کے بعد نعش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
0 تبصرے