مالیگاؤں (پریس ریلیز) یومِ آزادی کے موقع پر سماج وادی پارٹی ہیڈ آفس، قدوائی روڈ مالیگاؤں میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ساجدہ نہال احمد صاحبہ کی سرپرستی میں پرچم کشائی کی رسم ہارون ماسٹر کے ہاتھوں انجام پائی۔
اس موقع پر معزز شخصیات میں ادریس مالدہ، شکیل بازیگر، پولیس افسر راجیندر ٹھاکرے، مختار تارم، شکیل احمد، تنزیل تنویر، جلّا مستری سمیت پارٹی کے متعدد ذمہ داران اور کارکنان موجود رہے۔شرکاء نے اس پرمسرت دن پر وطن عزیز کی آزادی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اتحاد، امن اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
0 تبصرے