رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں "ڈاکٹرز ڈے" جوش و خروش سے منایا گیا


مالیگاؤں (پریس ریلیز) یکم جولائی کو رائل یونیورسل اسکول (CBSE)، عبدالمطلب کیمپس میں نیشنل ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ڈاکٹروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف تخلیقی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں تقاریر، نظم اور شکریہ کے کارڈز شامل تھے۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر اور ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب سر کے اُن تعلیمی اور طبی خدمات کا تذکرہ تھا، جو انہوں نے شہر کے تعلیمی و میڈیکل میدان میں انجام دی ہیں۔ اساتذہ نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور انہیں "خدمتِ خلق" کا روشن نمونہ قرار دیا۔ 

اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی معاشرے میں اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ڈاکٹر نہ صرف جسمانی بیماریوں کے علاج کا ذریعہ ہوتے ہیں بلکہ وہ معاشرتی خدمت کا عظیم فرض بھی نبھاتے ہیں۔ پروگرام کا اختتام طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے شکریہ کے پیغامات اور اجتماعی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے