رائل یونیورسل اسکول (CBSE)، عبدالمطلب کیمپس نے آبادی کا عالمی دن منایا

مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE)، عبدالمطلب کیمپس نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر معلوماتی اور دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جس کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق عالمی مسائل پر بیداری پیدا کرنا تھا۔ دن کا آغاز ایک خصوصی صبح کی اسمبلی سے ہوا، جس میں طلبہ نے تقاریر، مکالمے اور پوسٹرز کے ذریعے آبادی پر قابو پانے، وسائل کے مؤثر استعمال، اور پائیدار طرزِ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اساتذہ نے طلباء کو عالمی یوم آبادی کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہ کیا، جو اقوامِ متحدہ نے پہلی بار 1989 میں منایا تھا۔

اسی موقع پر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسلام اعتدال، توازن، اور ذمہ داری کی تعلیم دیتا ہے۔ قرآنِ کریم میں وسائل کی فضول خرچی سے بچنے اور اولاد کی بہترین تربیت پر زور دیا گیا ہے۔ اساتذہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ آبادی کا مسئلہ صرف عددی نہیں، بلکہ تربیت، وسائل کی تقسیم، اور معاشرتی ذمہ داری کا بھی معاملہ ہے۔ اساتذہ نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلباء کو ترغیب دی کہ وہ اپنے طرزِ زندگی میں شعور اور احتیاط پیدا کریں اور ایک ذمہ دار شہری اور فردِ امت بن کر کردار ادا کریں۔ یہ تقریب طلباء میں نہ صرف آبادی کے چیلنجز کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں کامیاب رہی بلکہ انہیں اسلام کے متوازن نظریات سے روشناس بھی کرایا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے