خواتین کی خوداعتمادی میں اضافہ! مالیگاؤں میں ردا کاسمیٹکس کا مفت میک اپ سیمینار اور مہندی مقابلہ کا انعقاد: کنوینر عمران سر

فری میک اپ سیمنار اور مہندی مقابلہ، ردا کاسمیٹکس کی جانب سے فاتحین کو 7 ہزار 5 ہزار اور 2 ہزار کے نقد انعامات

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں کی خواتین اور طالبات کے لیے ایک شاندار تربیتی و تخلیقی موقع فراہم کرتے ہوئے ردا کاسمیٹکس اینڈ بیوٹی اکیڈمی، دھولیہ کے زیر اہتمام فری میک اپ سیمنار اور مہندی مقابلے کا انعقاد 17 جون، بروز منگل کو کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام ایشوریا منگل کاریالے (کیمپ) میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کے کنوینر عمران سر ہیں، جو ردا کاسمیٹکس اینڈ بیوٹی اکیڈمی کے فاؤنڈر بھی ہیں۔ عمران سر کے مطابق میک اپ سیمنار میں خواتین اور طالبات کو جدید، پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی تکنیکوں سے روشناس کرایا جائے گا۔ اس تربیتی نشست میں بیرون شہر سے مدعو انٹرنیشنل آرٹسٹ تربیت فراہم کریں گے۔ سیمنار میں ڈاکٹر رفعت شیخ (فاؤنڈر، شگفتہ بیوٹی پارلر) اور شبانہ میڈم خصوصی شرکت کریں گی اور لیکچرز دیں گی۔

پروگرام کے دوران منعقد ہونے والے مہندی مقابلے میں خواتین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گی۔ نمایاں کارکردگی پر درج ذیل انعامات دیے جائیں گے:پہلا انعام: 7000 روپے، دوسرا انعام: 5000 روپے اور تیسرا انعام: 2000 روپے رکھا گیا ہے۔ جبکہ تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافی دی جائے گی۔ مہندی مقابلے کے لیے اندراج فیس صرف 100 روپے ہے، جبکہ میک اپ سیمنار میں شرکت مکمل طور پر فری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ ماریہ میڈم (فاؤنڈر، ماریز بیوٹی پارلر)، ڈاکٹر رفعت شیخ اور شہر کے معروف ماڈل اویس خان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جنہوں نے اسپانسرشپ کے ذریعے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ انعامات کی تقسیم معزز مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔  پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنا، پیشہ ورانہ ہنر سکھانا اور انہیں خود روزگاری کے لیے تیار کرنا ہے۔
تمام دلچسپی رکھنے والی خواتین و طالبات سے گزارش ہے کہ بروقت پہنچ کر اس معلوماتی اور حوصلہ افزا پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔رابطہ برائے رجسٹریشن و معلومات: 7028986686 9579180188






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے