پولیس کی دو بڑی کارروائی، جمہور ہائی اسکول کے پاس سے گائے کی نسل کے 13 جانور ضبط، کمال پورہ سے 400 کلو گوشت برآمد، مقدمہ درج

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) عیدالاضحٰی کے پیش نظر شہر میں غیر قانونی طریقوں سے گائے کی نسل کے جانوروں کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت کی جارہی ہے۔ گائے کی نسل کے جانوروں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور خرید و فروخت کو روکنے کے لئے ضلع ایس پی بالا صاحب پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں کیمپ و شہری حدود کے ڈی وائی ایس پی سورج گنجال کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ آج خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جمہور ہائی اسکول کے اطراف 13 گائے کی نسل کے جانور سمیت دو ملزم کو حراست میں لیا۔ اس طرح کی تفصیل ڈی وائے ایس پی سورج گنجال نے میڈیا کو دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر جمہور ہائی اسکول کے پاس ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کرنے پر گائے کی نسل کے 13 جانور اور دو ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ فیضان احمد محمد سفیان 27 سالہ(امن پورہ)، کامران احمد نہال احمد 28 سالہ (گاندھی نگر) اور مکان مالک کی تلاش جاری ہے۔ تقریبا کل 3 لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا۔ اور آزاد نگر پولیس میں ان کے خلاف 83/25 پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 کی دفعہ 5(b)(9) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی وائے ایس پی سورج گنجال نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی کمال پورہ علاقے میں کی گئی، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران گائے کی نسل کے دو ذبیحہ جانور پائے گئے۔ جن کا وزن تقریبا 400 کلو پایا گیا۔ جس کی قیمت 80 ہزار روپے مالیت بناتی گئیں۔ اس معاملے میں اسلم (پورہ نام نہیں معلوم)، امتیاز قریشی، ذوالفقار خان 27 سالہ (کمال پورہ) کے خلاف 106/25 پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 کی دفعہ 5(b)(9) کے تحت سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی وائے ایس پی سورج گنجال نے بتایا کہ یہ کارروائی چین کی شکل میں کی جارہی ہے۔ مطلب کہ کہاں اور کسی طرح سے خرید و فروخت ہورہی ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے