نئی نسل کے خوابوں کی تعبیر — Learner's Hub سمر کیمپ کا شاندار اختتام"

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) مولا علی فٹنس کلب کے اشتراک اور پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام Learner's Hub سمر کیمپ کی اختتامی تقریب آج منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں والدین، طلبہ اور معزز مہمانان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف سماجی شخصیت شیخ عارف صاحب (لہسن والا) نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ساجد نعیم، شیخ اویس (مولاعلی فٹنس کلب)، عارف حسین سر (منصورہ) نے شرکت کی۔ پروگرام میں طلبہ نے مختلف علمی و تخلیقی سرگرمیوں، خاکوں اور کھیلوں کا مظاہرہ کیا، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔

اپنے خطاب میں شیخ عارف نے کہا کہ اس قسم کے کیمپ نوجوانوں میں اعتماد، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر ساجد نعیم نے کہا کہ نئی نسل کی تعمیر میں ایسے ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ تقریب کے اختتام پر عبداللہ انصاری نے تمام مہمانان، والدین اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کی محنت اور اساتذہ کی لگن قابلِ تحسین ہے۔

تقریب کی خاص بات طلبہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیا گیا۔ جس کے دوران حاضرین نے بھرپور تالیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ والدین نے Learner's Hub کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا اور آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔ سمر کیمپ کو کامیاب بنانے میں شہباز خان سر، الطاف شاہ سر، ترنم میڈیم اور شائستہ میڈیم کی خدمات قابلِ ذکر رہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے