مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کو مفید اور تعمیری بنانے کے لیے ایک شاندار اور معلوماتی سمر کیمپ کا اہتمام کیا ہے، جس میں بچوں کی ذہنی، جسمانی اور فنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے متنوع سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔
کیمپ کے دوران طلبہ کو گھوڑ سواری، تیراکی، کراٹے ٹریننگ، کیریئر گائیڈنس پروگرام، کمپیوٹر بیسک اور روبوٹکس جیسے جدید اور مفید شعبہ جات میں تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کر سکیں۔
جبکہ تمام سرگرمیاں تجربہ کار اساتذہ اور تربیت یافتہ کوچز کی نگرانی میں منعقد ہوں گی تاکہ بچوں کو محفوظ، معیاری اور مثبت سیکھنے کا ماحول میسر آسکے۔ والدین کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے آمد و رفت کی سہولت بالکل مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو قابلِ ستائش قدم ہے۔خواہشمند والدین مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے فوری طور پر رابطہ کریں۔
8999048804 / 8999048804
0 تبصرے