مالیگاؤں (پریس ریلیز) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) کی جانب سے دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رائل یونیورسل اسکول (CBSE)، عبدالمطلب کیمپس میں بھی کامیابی کا جشن منایا گیا، جہاں دوسرے تعلیمی بیچ کے طلباء و طالبات نے شاندار نتائج کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس سال اسکول کی طالبہ صباء نسرین محمد یاسین نے 84.20 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا، سامعہ شیخ تسلیم عارف نے 78.60 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام جبکہ وجدان شیخ عزیز نے 78.20 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف طلباء کی محنت کا ثمر ہیں بلکہ اساتذہ کی انتھک کوششوں اور والدین کے مسلسل تعاون کا نتیجہ بھی ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل انصاری اخلاق سر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "یہ ہمارے اسکول کا دوسرا بیچ ہے، اور طلباء نے جس سنجیدگی، لگن اور جذبے سے تعلیم حاصل کی، وہ قابل ستائش ہے۔ ان کی محنت آج رنگ لائی ہے۔اسکول کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر نے تمام کامیاب طلباء و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ رائل یونیورسل اسکول کا مقصد محض نصابی تعلیم نہیں بلکہ طلباء کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر کامیابی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انتظامیہ نے بالخصوص تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا، جنہوں نے بچوں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسکول کی تعلیمی و تربیتی پالیسی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور دینی و دنیاوی تعلیم کے امتزاج کے ساتھ طالب کی مکمل شخصیت سازی پر توجہ دیتی ہے۔ یاد رہے کہ CBSE کا نصاب JEE، NEET، IIT اور دیگر اعلیٰ سطحی مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے بنیاد فراہم کرتا ہے۔ رائل یونیورسل اسکول مالیگاؤں اور ناسک ضلع کا پہلا مسلم مائناریٹی CBSE اسکول ہے جو تعلیم کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے رائل یونیورسل اسکول کا انتخاب کریں۔ رابطہ کیلئے: 8208566415
0 تبصرے