مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں سمر کیمپ کا آغاز ایک پروقار اور شاندار تقریب کے ساتھ ہوا۔ اس افتتاحی تقریب کی صدارت چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر نے کی، جنہوں نے بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سمر کیمپ جیسے اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں معروف سماجی شخصیت فیروز اعظمی صاحب، الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے پرنسپل ڈاکٹر عابد سر، انصاری اخلاق سر، شفیق سر اور دیگر معزز مہمانان شامل تھے۔ تمام مہمانان نے بچوں کی بھرپور شرکت اور اسکول انتظامیہ کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر فیروز اعظمی صاحب نے کہا کہ رائل یونیورسل اسکول کا یہ قدم بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس طرح کے سمر کیمپس بچوں کو صرف تفریح ہی نہیں دیتے بلکہ ان میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک جیسی خوبیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔"واضح رہے کہ اس سمر کیمپ میں بچوں کے لیے مختلف تعلیمی، تخلیقی، اور جسمانی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں تعلیمی ورکشاپس، کھیل کود، فٹنس سیشنز، کیریئر گائیڈنس پروگرام اور پبلک اسپیکنگ، کراٹے ٹریننگ، تیراکی اور گھوڑ سواری جیسی دلچسپ اور مہارت افزا سرگرمیاں شامل ہیں۔
اسکول انتظامیہ نے کہا کہ سمر کیمپ کا مقصد بچوں کی چھپی صلاحیتوں کو ابھارنا، انہیں ایک مثبت ماحول فراہم کرنا، اور چھٹیوں کو علم، تفریح اور تربیت کا حسین امتزاج بنانا ہے۔کیمپ میں داخلہ جاری ہے، تاہم نشستیں محدود ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے والدین فوری رجسٹریشن کیلئے رابطہ کریں۔8208566415
0 تبصرے