بچوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھاریں اور چھٹیوں کے اوقات کو کار آمدر بنائیں
مالیگاؤں (پریس ریلیز) اسکول کی چھٹیوں کو کارآمد بنانے کیلئے طلبہ نئی چیزوں کو سیکھنے اور وقت کا صحیح استعمال کرنے کی فکر کریں۔ سرپرست حضرات بھی اس جانب دھیان دیں کہ طلبہ صرف وقت گزاری اور موبائیل وغیرہ میں وقت برباد نہ کریں بلکہ ان قیمتی اوقات میں مختلف ہنرو فن کو سیکھنے میں لگائیں جیسے رائفل شوٹنگ, آرچری، کیلیگرافی، مارشل آرٹ، اسکیٹنگ، سوئمنگ، ڈرائینگ، اسلامیات، دینیات، نصابی و غیر نصابی علوم وغیرہ۔
کریئٹرس اسپورٹس اکیڈمی اینڈ ملت انگلش میڈیم اسکول کے اشتراک سے دس روزہ سمر اسپورٹس کیمپ ۶ مئی سے ۱۵ مئی ۲۰۲۴ء کے درمیان اسکول نمبر ۱ دلاور ہال کے سامنے قدوائی روڈ پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ میں رائفل شوٹنگ، آرچری، اسکیٹنگ، مارشل آرٹ اور دیگر ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اس کیمپ کا مقصد طلبہ کے اندر پوشیدہ ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور مزید اضافہ کرنا۔ نیز زندگی میں ڈسپلن پیدا کرنا اور بچوں میں اعتمادی پیدا کرنا شامل ہے۔ اس کیمپ میں شریک ہونے والے طلبہ کو تمام لوازمات مہیا کروائے جاتے ہیں اور سیفٹی کا خیال بھی رکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کریئٹرس اسپورٹس اکیڈمی شہر مالیگاؤں کی اولین اور واحد ایڈوینچر اینڈ اسپورٹس اکیڈمی ہے جو حکومت سے منظور شدہ ہے۔ گزشتہ ۱۵ سالوں سے یہ ادارہ اپنی خدمات بخوبی انجام دے رہا ہے۔ کریئٹرس اسپورٹس اکیڈمی کے فاونڈر ڈائریکٹر علی اصغر نے تربیت یافتہ، سند یافتہ، ماہر اور تجربہ کار ٹرینر ہیں جنھوں نے باقاعدہ رائفل شوٹنگ میں حکومت ہند سے لائسنس حاصل کیا ہے اور نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
کریئٹرس اسپورٹس اکیڈمی میں مختلف شعبوں کے ماہرین اپنی خدمات انجام دینگے جن میں کیپٹن چندر کانت، انجینئر علی اکبر، ڈاکٹر ساجد نعیم، ارمان ملک اور طالبات کیلئے لیڈیز ٹرینرس کا اہتمام کیا گیا یے۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔
8329580948
8087880091
0 تبصرے