بچوں کے خوابوں کو نئی پرواز: Learner's Hub سمر کیمپ کا زبردست آغاز"

مالیگاؤں (پریس ریلیز)  مولاعلی فٹنس کلب کے اشتراک اور پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام آٹھ روزہ "Learner's Hub سمر کیمپ" کا آج پُروقار آغاز عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں طلبہ، والدین اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کیمپ کے افتتاح کے موقع پر منتظمین نے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس سمر کیمپ کا مقصد بچوں کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو نکھارنا، ان کی جسمانی، ذہنی اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ کیمپ میں تعلیمی ورکشاپس، کھیل کود، فٹنس سیشنز اور مختلف تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

منتظمین نے بتایا کہ ہر دن مخصوص تھیم کے تحت سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں تاکہ بچے علم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کے اہم ہنر بھی سیکھ سکیں۔ کیمپ کے پہلے دن بچوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ والدین نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

جبکہ پروگرام کے آخر میں مہمانانِ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرام شہر کے تعلیمی و سماجی ماحول میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ کیمپ میں داخلے جاری ہیں، تاہم نشستیں محدود ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے والدین فوری رجسٹریشن کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ 8087118042

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے