رائل یونیورسل اسکول CBSE میں دسویں جماعت کے طلباء کے لیے شاندار الوداعی تقریب

مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول CBSE عبدالمطلب کیمپس میں دسویں جماعت کے طلباء کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب پرنسپل انصاری اخلاق سر کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر نے کی، جبکہ اساتذہ، والدین، اور طلباء نے اس میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد طلباء نے خوبصورت تقاریر، اور دلچسپ خاکے پیش کیے۔

اس موقع پر اساتذہ نے اپنے خطاب میں طلباء کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دسویں جماعت کے طلباء نے اسکول میں گزارے گئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

صدارتی خطبہ میں چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر نے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور انہیں نصیحت کی کہ وہ مستقبل میں محنت، ایمانداری اور بلند حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اس دوران شفیق سر نے طلباء کو کیرئیر گائیڈنس جیسے اہم موضوع پر گفتگو کی اور طلباء کو خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  تقریب کے اختتام پر طلبہ کو ہال ٹکٹ اور تحائف تقسیم کیے گئے، اس شاندار تقریب نے تمام شرکاء کو خوشگوار یادیں فراہم کیں اور طلباء کے تعلیمی سفر کے ایک اہم باب کو یادگار بنا دیا۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر، ریحان عبدالمطلب سر کے ساتھ ساتھ مسلم کھاٹک سر بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور طلباء کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے