مالیگاؤں (پریس ریلیز) رشک بہاراں کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر محترم امتیاز خلیل صاحب اور ٹیم وائس آف اردو کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی محنت، لگن اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں نے اس ایونٹ کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔ ملک بھر کی انتہائی مقتدر و معتبر شخصیات کی شرکت سے اہل ذوق کو استفادے کا موقع ملا۔ یہ علمی و ادبی تہوار نہ صرف ادبی اور تخلیقی ذوق رکھنے والوں کے لیے ایک حسین تحفہ تھا بلکہ اس نے مالیگاؤں کے ادبی منظرنامے کو مزید جلا بخشی۔
اسی طرح، مالیگاؤں فیسٹیول کلچرل ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر کو آرڈینیٹر محترم عبدالحلیم صدیقی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد۔ ان کی انتھک محنت اور عزم نے اس ایونٹ کو بےحد کامیاب بنایا۔ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ کو پرفارمنس کے لیے اسٹیج فراہم کیا گیا۔ بغیر کسی انٹری فیس کے تمام اسکولوں کو موقع دیا گیا اور بھرپور انعامات سے نوازا گیا۔ اسطرح کا اظہار خیال دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر نے اس پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ایونٹس نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنے بلکہ تعلیم، ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوئے۔ دعا ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے اور ہمارے شہر میں ایسے علمی و ثقافتی پروگرامز کی رونقیں مزید بڑھتی رہیں۔ واضح رہے کہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے فاؤنڈر و چیئرمین محمد حذیفہ ہدائی سر کی جانب سے ان دونوں ایونٹس کے اختتامی سیشن میں آرگنائزرز کی خدمت میں مومنٹو اور شال کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
0 تبصرے