مالیگاؤں فیسٹیول میں آفاق اکیڈمی منصورہ کا شاندار کراٹے مظاہرہ، بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ


مالیگاؤں (پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی مالیگاؤں فیسٹیول سیزن 5 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر کی اردو انگلش میڈیم کی تقریبا 26 سے زائد اسکولوں کے طلبا و طالبات نے متعدد پروگرام اور مظاہرے پیش کئے۔ جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیراہتمام جاری آفاق اکیڈمی منصورہ کے طلباء نے اس فیسٹیول میں کراٹے ڈیمو شو میں اپنی مہارت اور قابلیت کا بہترین مظاہرہ پیش کیا، جو واقعی قابلِ تعریف تھا۔ اس شاندار پرفارمنس کے اعتراف میں فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے آفاق اکیڈمی منصورہ کو "بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ 


وہیں جامعہ محمدیہ منصورہ آفاق اکیڈمی کے اشتراک اور جاگرتی کراٹے مارشل آرٹ اینڈ سیلف ڈیفنس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جو کہ انٹرنیشنل اسپورٹس جیت کنیڈو آف انڈیا سے وابستہ ہے۔ 19 جنوری 2025 کو آفاق اکیڈمی منصورہ کیمپس میں کراٹے کا امتحان منعقد کیا گیا۔ جس میں آفاق اکیڈمی کے طلباء نے امتحان میں شرکت کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ جس کی بنیاد پر طلبہ کو یلو، اورنج اور گرین بیلٹ و سرٹیفکیٹ ڈگری تفویض ہوئی۔ واضح رہے کہ اس طرح امتحان ان کے مارشل آرٹس کے سفر میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور انہیں اگلے درجہ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ 

آج اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل نوید انصاری سر کے ہاتھوں تمام کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل نوید انصاری سر نے تمام کھلاڑیوں کو چیئرمین ارشد مختار صاحب، سیکریٹری راشد مختار صاحب کے ساتھ ساتھ آبزرور عدیل سر، آسمہ خاتون جونیئر کالج کی پرنسپل صدف میڈیم کی جانب سے مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلباء کی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے، جو اساتذہ کی بہترین تربیت اور رہنمائی کے بغیر ممکن نہ تھا۔ اس طرح کے مقابلے نہ صرف جسمانی فٹنس اور دفاعی مہارتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ طلبہ میں خود اعتمادی اور نظم و ضبط کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے