مالیگاؤں فیسٹیول 5 میں دارالعلم انگلش اسکول کے طلبہ کی نمایاں کارکردگی


مالیگاؤں ( پریس ریلیز) مالیگاؤں فیسٹیول-5 کے مختلف کلچرل ایونٹس میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے طلبہ نے اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقابلوں اور مظاہروں میں نمایاں کارکردگی پیش کی۔ موخہ 26 جنوری بروز اتوار یومِ جمہوریہ کے موقع پر کلچرل سیشن کی مکمل میزبانی دارالعلم اسکول کے ذمہ رہی۔ اس سیشن کی نظامت اسٹاف ممبر محمد مصطفی سر اور دارالعلم کی دو ہونہار طالبات عائشہ صدیقہ اور زبیدہ عتیق احمد (Std 6) نے کی۔ 

اسی طرح انٹر اسکول ڈرامہ کمپیٹیشن میں "والدین کی خدمت" کے عنوان پر Std 3 & 6 کے تین طلبہ نے بہترین ڈرامہ پیش کرتے ہوئے اعزازی انعام کے حقدار قرار پائے۔ اسی طرح " نہ کاٹو مجھے" (Tree Plantation) کے موضوع پر Std 4 & 5 کے طلبہ نے بہترین اسٹیج شو پیش کیا۔ گریڈ 2 کی طالبات نے ایکشن سانگ "تو کجا من کجا پیش کرتے ہوئے سامعین و ناظرین سے زبردست داد و تحسین حاصل کی۔ مظاہرہ نعت میں دو طلبہ نے بہترین نعت پیش کی۔ اسی طرح کراٹے اور پیرامڈ شو میں مختلف کلاسز کے طلباء نے کراٹے ٹرینر کی نگرانی میں بہترین مظاہرہ کیا۔

دارالعلم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ انصرام جاری معذور بچوں کا ادارہ ہوپ اسکول فار اسپیشل نیڈس کے طلبہ نے ایکشن سانگ "سب کی ہے دھرتی" پیش کر کے سامعین و ناظرین کی آنکھیں اشکبار کر دیں۔ مالیگاؤں فیسٹیول کے اسٹیج پر معذور بچوں کا یہ واحد پرفارمنس رہا۔ تمام پرفارمنس پر معزز مہمانان کے ہاتھوں بچوں کو ٹرافی، سرٹیفکیٹ، قلم اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ اسکول کے چیئرمین محمد حذیفہ ہدائی سر کی رہنمائی اور پرنسپل افراح ناز میم کی نگرانی میں انچارج ٹیچرس منزه میم، شعیرہ میم، جویریہ میم ، کراٹے ٹرینر مدثر سر اور عمر فاروق سر نے بچوں کی تیاری میں بھر پور محنت کی۔ اسکول مینجمنٹ کی جانب سے بہترین پیشکش پر تمام طلبہ اور اساتذہ کی سراہنا کی گئی۔ 

منجانب : ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے