"ووٹ جہاد" "لینڈ جہاد" کے خلاف 8 جنوری دوپہر 2 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں مقامی اور قومی میڈیا کے ہمراہ سماجوادی پارٹی کی پریس کانفرنس
ثبوتوں کے ذریعے الزامات کو غلط ثابت کرے گے : مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) سماجوادی پارٹی کے ایک وفد نے آج شام سرکاری ریسٹ ہاؤس میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی، حاجی اطہر حسین اشرفی، مولانا زاہد ندوی، خورشید کابل، عبدالرحمٰن انصاری، اور ابوالیث انصاری شامل تھے۔ اس ملاقات کا مقصد شہر کے خلاف لگائے جا رہے بے بنیاد الزامات کے خلاف مؤثر اقدامات پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
مستقیم ڈگنیٹی نے اس موقع پر ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو ایک تحریری لیٹر پیش کرتے ہوئے ان سے 8 جنوری کو منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔ یہ پریس کانفرنس دوپہر 2 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں ہوگی، جہاں سماجوادی پارٹی مقامی اور قومی میڈیا کے ذریعے مالیگاؤں پر لگائے گئے "ووٹ جہاد" اور "لینڈ جہاد" جیسے بے بنیاد الزامات کو ٹھوس شواہد کے ذریعے غلط ثابت کرے گی۔
مستقیم ڈگنیٹی نے شوبھا تائی کو یاد دلایا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں مالیگاؤں کے عوام نے ایک طرفہ طور پر کانگریس کو ووٹ دے کر انہیں دھولیہ لوک سبھا حلقہ سے کامیاب بنایا۔ تقریباً 2 لاکھ ووٹوں کی بھاری تعداد سے حاصل کی گئی جیت کے بعد فرقہ پرست عناصر نے مالیگاؤں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما جیسے نتیش رانے اور کریت سمیا مسلسل مالیگاؤں آ کر جھوٹے بیانات اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے شہر کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. آپ کی شرکت اس بات کی وضاحت کے لیے ضروری ہے کہ مالیگاؤں نے فرقہ پرستی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جمہوری طور پر آپ کو منتخب کیا اور "ووٹ جہاد" جیسے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ پریس کانفرنس میں شریک ہو کر میڈیا کے سامنے حقائق پیش کرنے کے لیے بھی اہم ہوگی۔ اپ کی موجودگی فرقہ پرست عناصر کو یہ پیغام دے گی کہ مالیگاؤں کے عوام اپنے حقوق اور عزت کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔
0 تبصرے