انگریزی زبان میں مہارت، عصر حاضر میں ترقی و کامیابی کے لیے ضروری
مالیگاؤں(پریس ریلیز) انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن (امیٹا) کے زیر اہتمام ناشک ضلع کی ہائی اسکولوں کے درمیان ایک انگریزی تقریری مقابلہ بروز اتوار مورخہ ۵,جنوری۲۰۲۵ امین عشرت لودھی ہال جے اے ٹی کیمپس میں منعقد ہوا جس میں شہر اور بیرون شہر کی تقریبا 23 اسکولوں نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں تقریر کے تین عنوانات The importance of reading books, My vision for a better India اور Respect of elders a forgotten value دیے گۓ تھے جن پر طلباء وطالبات نے بہت ہی اچھے انداز میں تقریریں پیش کیں۔
پہلا انعام اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے طالب علم مومن عبدالرحمن وسیم اختر کو بہترین اسپیچ پیش کرنے پر دیا گیا۔ جبکہ دوسرا انعام سویس ہائی اسکول کی طالبہ تنبولی صائمہ وزیر اور تیسرا انعام جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی طالبہ انصاری مریم عارف کو دیا گیا۔ پہلا انعام تین ہزار روپے نقد اور ٹرافی مع سند ،دوسرا انعام دوہزار روپے نقد اور ٹرافی وسند اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے نقد اور ٹرافی وسنددیا گیا۔
اس کے علاوہ پانچ اعزازی انعامات دیے گئے۔تمام شرکاء کو سند سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر سید ساجد ماسٹر ہاسپٹل نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ مقابلہ میں شرکت آپ کی کامیابی کی دلیل ہے۔انہوں نے اساتذہ کی محنتوں کی سراہنا بھی کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شارمین مزمل خان نے بھی زبان کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ اشفاق لعل خان نے امیٹا کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا اور انگریزی تقریری مقابلے کے انعقاد کا مقصد واضح کیا۔
شکیل احمد انصاری سر نے امیٹا کے صدر و اراکین کو اتنا خوبصورت اور موثر پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ڈاکٹر سلمہ عبدالستار پرنسپل جے اے ٹی سینئر کالج نے اپنی تقریر میں امیٹا کے صدر و اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جے اے ٹی سینئر کالج اور امیٹا کے درمیان ایک ایم او یو بھی سائن کیا گیا اور مستقبل میں انگریزی زبان کے متعلق افادہ و استفادہ کی راہ نکالی گئی ۔
مختار احمد قریشی نے اپنے صدارتی خطبہ میں طلبہ کو زیادہ سے زیادہ زبانیں سیکھنے کی تلقین کی اور انگریزی زبان میں مہارت کو عصر حاضر میں کامیابی کے لیے ضروری بتایا۔ اس پروگرام میں شہرعزیز کی سرکردہ شخصیات جیسے پروفیسر رضوان خان ،ناصر رائل، مجاہد سلطان، ڈاکٹر ساجد نعیم، عمران راشد، عبدالعظیم فلاحی، چاند خان،وغیرہ حاضر رہیں۔
اس تقریری مقابلہ میں ججس کے فرائض پروفیسر منور احمد، پرنسپل نورالدین نور اور پروفیسر اختر شاہ نے انجام دیے۔ وہیں نظامت کے فرائض محمد مزمل سر جامعتہ الہدی نے بحسن خوبی انجام دیئے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں امیٹا ایگزیکٹو ممبران انصاری اخلاق احمد، رحمانی رضوان عنبر، درگاہی عبدالمالک، سہیل خان سر، عادل ضیا احمد، آصف پٹھان ، آمین ساگر، فیضی عبدالرحمن، الیاس برکت علی،صغیر شیخ مقبول نے خوب محنت کی۔
0 تبصرے