ضلعی سطح کے انگلش تقریری مقابلے میں آفاق اکیڈمی کے طالب علم کو دوسرا اعزازی انعام

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بروز اتوار 5 جنوری 2025 کو آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی سطح پر انٹر ہائی اسکول انگلش تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر کے 23 اسکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس مقابلے کا مقصد طلبا کی تقریری مہارتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی انگریزی زبان پر عبور کو بڑھانا تھا۔

اس تقریب میں جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیر اہتمام جاری آفاق اکیڈمی کے نویں جماعت کے ہونہار طالب علم قریشی سلمان نے اپنی بہترین تقریر پیش کی۔ سلمان نے نہ صرف موضوع کی گہرائی میں جاکر دلچسپ انداز میں بات کی، بلکہ ان کی زبان، لب و لہجہ اور اعتماد نے ججز اور حاضرین دونوں پر گہرا اثر چھوڑا۔ ان کی اس بہترین پیشکش پر ججز نے انہیں دوسرے اعزازی انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔

اس کامیابی پر جامعہ محمدیہ منصورہ کے چیئرمین ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری راشد مختار صاحب نے قریشی سلمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آبزرور عدیل سر، آسمہ خاتون جونیئر کالج کی پرنسپل صدف میڈیم، پرنسپل انصاری نوید سر اور دیگر اسٹاف ممبران نے بھی طالب علم کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔ قریشی سلمان کی کامیابی نہ صرف آفاق اکیڈمی بلکہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔ اس اعزاز کی بدولت قریشی سلمان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی اور تقریری صلاحیتوں کو مزید نکھاریں اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے