مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ روز آل مالیگاؤں انٹر اسکول کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے Std 3rd to 6th کے طلبہ نے شرکت کی۔ تمام طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کچھ طلبہ نے پہلی پوزیشن، کچھ نے دوسری اور کچھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تمام کامیاب طلبہ کو خوبصورت ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اسکول کے چیئرمین محمد حذیفہ ہدائی سر، پرنسپل افراح ناز میم اور دیگر اسٹاف ممبرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔ ہم اس پر مسرت موقع پر تمام طلبہ، ان کے والدین، اسکول مینجمنٹ و اسٹاف کو ساتھ ہی کراٹے ٹرینر اور اس پروگرام کے آرگنائزر مدثر حسین سر کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
0 تبصرے