مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس کے طلبہ و طالبات نے ایم آئی ڈی سی واٹر فلٹر پلانٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ یہ دورہ چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر کی رہنمائی اور پرنسپل انصاری اخلاق سر کی زیرنگرانی میں منعقد ہوا۔ جس کا مقصد طلباء کو پانی صاف کرنے کے نظام سے آگاہ کرنا اور ان کی عملی معلومات میں اضافہ کرنا تھا۔
واٹر فلٹر پلانٹ کے افسران اور ذمہ داران نے طلباء کا استقبال کیا اور پانی کی صفائی کے عمل کے ہر پہلو کو واضح طور سے بتایا۔ جبکہ اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ نے طلباء کو ترتیب وار فلٹر پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، جس میں پانی کے ذخیرے، صفائی کے مراحل، اور فلٹریشن کے جدید نظام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اسکول کے طلبہ نے اس دورے کو نہایت جوش و خروش سے دیکھا اور عملی تجربے کو بھرپور انداز میں سراہا۔ طلبہ کو پانی کے ذخیرے، پائپ لائنز، اور فلٹرز کے اندرونی کام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، جس نے ان کے سائنسی علم میں اضافہ کیا۔ فلٹر پلانٹ کے عملے نے طلبہ کے گروپ کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے ہر گروپ کو ایک ایک مرحلہ دکھایا، تاکہ سبھی طلبہ کو نظام سمجھنے میں آسانی ہو۔
پرنسپل انصاری اخلاق سر نے اس موقع پر کہا کہ اس قسم کے تعلیمی دورے طلبہ کی سائنسی معلومات کو بڑھانے اور انہیں عملی زندگی کے مسائل سے روشناس کرانے کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے واٹر فلٹر پلانٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیاب پروگرام کے لیے اسکول کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ اس دورے کو کامیاب بنانے میں اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا۔ پرنسپل انصاری اخلاق سر نے تمام طلبہ کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پلانٹ میں صفائی اور ترتیب کا خاص خیال رکھیں۔
0 تبصرے