مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ روز شہر مالیگاؤں میں وزیر تعلیم دادابھسے کے فرزند اویشکار بھسے کی رہنمائی پر نیتن کھیرنار کی زیرنگرانی میں "آل مالیگاؤں اوپن کراٹے مقابلے" کا انعقاد تعلقہ اسپورٹ کرڈا سنکول مالیگاؤں میں کیا گیا۔ مذکورہ کراٹے مقابلے میں شہر کی مختلف اسکولوں اور کراٹے کلاس کے کھلاڑیوں نے شرکت کی. سب ہی کھلاڑیوں کو ویٹ اور ہائیٹ کے اعتبار سے اپنی اپنی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
اس مقابلے میں جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیرانصرام جاری آفاق اکیڈمی کے آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد عبدالرحمن محمد انور ، ساتویں جماعت کے عبدالوہاب عبدالمحیط اور چھٹی جماعت کے عباس عرفاج نے انڈر 14 کیٹیگری میں الگ الگ ویٹ میں اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اور گولڈ میڈل و سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے آفاق اکیڈمی کی کامیاب نمائندگی کی.
آفاق اکیڈمی کے اساتذہ اور طلباء کی اس نمایاں کامیابی پر جامعہ محمدیہ منصورہ کے چیئرمین ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری راشد مختار صاحب کے علاوہ آبزرور عدیل سر، آسمہ خاتون جونیئر کالج کی پرنسپل صدف میڈیم، پرنسپل انصاری نوید سر و اسٹاف نے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات اور مبادکباد پیش کی۔
0 تبصرے