محکمہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخاب کیلئے امیدواروں کے نام اور نشانی کی فہرست جاری


مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ 114 مہاراشٹر اسمبلی انتخاب 2024 کیلئے محکمہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے نام اور نشانیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ قومی و ریاستی سطح پر منظور شدہ و دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی فہرست

1) انڈین کانگریس پارٹی کے نامزد امیدوار اعجاز بیگ عزیز بیگ نشانی (ہاتھ / پنجہ) 2) شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے نامزد امیدوار عبداللہ خان دلشیرخان نشانی (قلم کی نب سات کرنوں کے ساتھ) 3) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید نشانی (آٹو رکشا) 4) مائناریٹیز ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار فرحان شکیل احمد نشانی (کرین) 5) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل عبدالخالق نشانی (پتنگ) 6) سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد نشانی (سائیکل) 7) آزاد امیدوار عائشہ صدیقہ رؤف بابا نشانی (ہیرا) 8) آزاد امیدوار کلیم اختر محمد یوسف عبداللہ نشانی (بلؔہ) 9) آزاد امیدوار محمد اسماعیل عبدالخالق نشانی (ایئر کنڈیشز) 10) آزاد امیدوار محمد اسماعیل جمؔن نشانی (کباٹ) 11) آزاد امیدوار محمد یاسین عمر فاروق نشانی (سیب) 12) آزاد امیدوار رفیق احمد شبیر رضا نشانی (گیس سلنڈر) 13) آزاد امیدوار شعیب خان گُلاب خان نشانی (ڈمبیلس) کی تفصیل دی گئی ہے۔


یہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ 114 کے کل 13 امیدواروں کی فہرست ہے۔ جس میں سے کچھ امیدواروں نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار مستقیم ڈگنیٹی نے بھی اپنا نام واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں امیدواروں کی تعداد 15 سے کم ہے اسلئے ایک ہی  ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی۔















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے