مالیگاؤں: جمہور نگر میں سماج وادی پارٹی کی انتخابی مہم دستک اور رابطہ آفس کا افتتاح

تبدیلی کی دستک کو تقویت، سماج وادی کی لہر میں مضبوطی 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) کل بروز پیر جمہور نگر اور ماسٹر نگر علاقے میں سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شانِ ہند کی گھر گھر انتخابی مہم دستک جاری تھی۔گھروں گھر شانِ ہند نے اپنے منصوبے اور عزائم کے ساتھ دستک دی نیز علاقے کی خواتین،مرد اور بزرگ حضرات سے ملاقات کی اور آنے والی 20 نومبر کو سماج وادی کیلئے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔اِس انتخابی مہم کے دوران جمہور نگر اور ماسٹر نگر میں سماج وادی پارٹی کی رابطہ آفس کا افتتاح سماج وادی پارٹی صدر شانِ ہند نہال احمد نے کیا۔شانِ ہند نے افتتاحی تقریب سے کہا کہ"سماج وادی پارٹی فرقہ پرستی،برادری واد،غنڈہ گردی،نشہ فروختگی کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہے۔سماج وادی پارٹی تعلیم،تعمیر،ترقی اور روزگار کے عزائم کے ساتھ عوام سے ووٹ طلب کر رہی ہے تا کہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد عوام کیلئے ہر ممکن خدمات کر سکیں۔

شانِ ہند نے کہا کہ"جمہور نگر اور ماسٹر نگر سے ساتھی نہال صاحب کی خصوصی دلچسپی رہی یے۔اِس علاقے میں بنیادی سہولیات کے ساتھ تعلیم اور ترقی کے کام ساتھی نہال صاحب کے دورِ اقتدار میں ہوا ہے۔" انہوں نے کہا کہ"اِس علاقے کی خواتین گھروں میں مختلف ہنر کے کام کرتی ہیں تاک انہیں روزگار حاصل رہے۔" انہوں نے اپنا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا کہ"سماج وادی پارٹی خواتین کے روزگار کیلئے خاص پالیسیوں کا انتظام کرے گی۔" اِس رابطہ آفس کے ذمہ دار جمہور نگر و اطراف کی جانی مانی شخصیت اور سماج وادی کے رکن یحی عبدالجبار صاحب ہیں۔یحیی عبدالجبار نے کہا کہ" سماج وای پارٹی کی لہر ہے۔شہریان اب تبدیلی چاہتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ"جمہور نگر اور اطراف کے علاقے کے ساکنان سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار کی اسمبلی الیکشن میں کامیابی کیلئے ساتھ دینگے۔" اِس افتتاحی تقریب میں حامد محمد سلیمان،جمیل احمد،جاوید مقادم،ابرار احمد،مجید مقادم،جلا مقادم،شیخ رحیم دادا،محمد ہارون،عبدالمالک،شفیق رچھ والا،اکرم مقادم اور ابوذر بھائی وغیرہ شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے