شہریان کو روزانہ پانی کی فراہمی کی یقین دہانی، تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک 149 کروڑ روپے کے بجٹ سے پائپ لائن کا کام تیزی سے جاری: حسین انصاری

 
ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کی ٹیم تلواڑہ ڈیم پہنچی،ڈیم سے مالیگاؤں تک سروے، رکن اسمبلی کے تعمیری کام زمین پر موجود 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں کی تاریخ میں سب سے زیادہ کام مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے اس دور میں ہوا ہے اور صرف تین سالوں میں مفتی اسماعیل قاسمی نے اپنی کوششوں سے سرکار اور ایم ایل اے فنڈ سے اب تک مالیگاؤں میں 500 کروڑ روپے کے تعمیری کام کیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات حسین انصاری نے دی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز نیشنل ہائی وے پر سروس روڈ کی تعمیر کا سروے کر عوام کو مفتی اسماعیل کے 165 کروڑ روپے کے کام کا عملی ثبوت پیش کیا اور آج مفتی اسماعیل قاسمی کے دوسرے بڑے کام تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پانی کی پائپ لائن کا سروے کرنے یہاں تلواڑہ ڈیم آئے ہیں۔ 

حسین انصاری نے بتایا کہ 149 کروڑ روپے کے بجٹ سے تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پانی کی نئی پائپ لائن کا کام جاری ہوچکا ہے ۔یہ کام بھی مفتی اسمٰعیل کا ایک تاریخی کام ہے ۔اس کام کے مکمل ہوجانے سے شہریان کو روزانہ پانی ملیگا ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی ذمہ داری تھی انہوں نے کچھ کام نہیں کیا بلکہ مالیگاؤں کے حصے کا پانی فروخت کرکے اقتدار کا مزہ لیا۔

حسین انصاری نے کہا اب پانی کیلئے خواتین کو در در بھٹکنے کی تکلیف نہیں پیش آئے گی ۔مفتی اسمٰعیل قاسمی کام کرنے والے مالیگاؤں کے سب سے بہتر لیڈر ہیں ۔ہمیں بدنام کیا جارہا ہے کہ ہم نے کام نہیں کیا بلکہ ہمارے کام زمین پر موجود ہیں عوام دیکھ سکتے ہیں۔لہٰذا مالیگاؤں کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ آنے والی 20 نومبر کو پتنگ نشان پر زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے مفتی اسمٰعیل کو کامیاب کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے