مسلمانوں پر جہاں جہاں ظلم ہوتا ہے وہاں صرف ایم آئی ایم ہی مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے: ڈاکٹر خالد پرویز


غنڈہ گردی اور برائیوں کیخلاف اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے آج فیصلہ کرتے ہوئے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو کامیاب کرنا ضروری ہے 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) حیدرآباد ایکشن کے بعد سے پریشان حال لوگوں کو اسد اویسی صاحب کے دادا وحید الدین اویسی نے مجلس کی بنیاد رکھی اور انہیں انصاف دلایا تب سے آج تک مسلمانوں کی ملک بھر میں مجلس نمائندگی کررہی ہیں ۔ملک میں جہاں کہیں مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے مجلس اس کیخلاف آواز اٹھاتی ہے ۔فرقہ پرستوں کی مسلمانوں کیخلاف سازش کیخلاف بھی مجلس آواز اٹھاتی ہے ۔چاہے وہ این آر سی یو، سی اے اے ہو یا پھر طلاق ثلاثہ ہو مجلس مسلمانوں کے حق میں سرکار کے غلط فیصلوں کے خلاف آواز اٹھاتی ہے اور ابھی وقف بل لایا ۔وقف بل مسلمانوں کی املاک بالخصوص مساجد مدارس پر بری نظر ہے ۔دینی مدارس پر بری نظر ہے ۔دینی تنظیموں کیخلاف ایک سازش ہے ۔مسلمانوں کے مسائل پر صرف اسد اویسی اور مفتی محمد اسماعیل آواز اٹھائیں گے کانگریس این سی پی نہیں اٹھاتی آواز ۔اس لئے اسمبلی چناؤ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔یہ قانون ساز اسمبلی کا الیکشن ہے۔عوام بنا خوف و خطر ووٹ دیں ۔کچھ لوگ شہریان کو ڈرا رہے ہیں ۔اس طرح کے تفصیلی جملوں کا اظہار ڈاکٹر خالد پرویز نے کیا۔

انہوں نے گلشیر نگر ڈپو میں منعقدہ میٹنگ سے کہا کہ مفتی محمد اسماعیل کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں ۔انہوں نے کہا کہ گلشیر نگر کے کئی خاندان گونڈی مستری کے کام کرتے ہیں، کئی خواتین پلاسٹک چننے جاتے ہیں ۔اس علاقے میں کچھ لوگ برادری واد کررہے ہیں عصبیت پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ اسلام کے خلاف ہے ۔اس لئے ہمیں برادری واد نہیں کرنا چاہیے ۔آج ہم پر مذہب کے استعمال کا الزام لگایا جاتا ہے ۔لیکن کچھ لوگ برادری واد کے نام پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چناؤ الیکشن کے اصولوں پر لڑنا چاہئے ۔کرسی حاصل کرنے کیلئے آپ نے اسلام کے نام کا مذاق اڑایا ہے۔ایک سیاسی پارٹی بنائی۔ صرف ایم ایل اے بننے کیلئے ۔آصف شیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اپنے لئے جیتے ہیں اپنے دوستوں کو بھی ساتھ میں نہیں رکھتے ۔ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ آپ ویژن کا اعلان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے پاس ویژن ہے ۔اپ کا اجیت پوار سے اچھا ہے تو پھر آپ نے گری راج مہاراج کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کروائی؟ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ انہوں نے کو رونا کے وقت بھی کچھ کام نہیں کیا ۔اور آج تیرا میرا کررہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں انکے خاندان کا کوئی فرد نہیں آیا ۔آج گلشیر نگر اور گرو وار وارڈ کی یاد ارہی ہے ۔سیاسی دشمنی نکالتے ہیں ۔شفیق اینٹی کرپشن پر حملہ، اعجاز بیگ کے گھر پر حملہ، رضوان سر کے گھر پر حملہ آور مالک یونس عیسی پر فائرنگ کی گئی، اسرائیل اسو پر حملہ کیا گیا ۔ان تمام معاملات میں آصف شیخ کی خاندان کا ہی نام ہے ۔کبھی یہ فرقہ پرستوں کے سامنے گئے کیا؟ مچندر شرکے کے سامنے گئے کیا؟ چندنپوری پر فرقہ پرستوں کے سامنے عبد المالک ہی گیا تھا ۔انہوں نے دادا گیری صرف اپنے مفاد کیلئے کئے ہیں قوم کیلئے نہیں ۔آج عوام کو سمجھنا ہوگا اور مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کو پتنگ نشان پر ووٹ دیکر کامیاب کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان برائیوں اور غنڈہ گردی کرنے والوں کیخلاف اٹھنا ہے ۔اپنے شہر کو بچانا ہے تو مفتی اسمٰعیل کو کامیاب کرنا ضروری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے