رائل یونیورسل اسکول CBSE کے زیراہتمام سہ روزہ تعلیمی کیمپ، ٹاپ 3 طلباء کیلئے اصلی سلور میڈل


کیا آپ بھی اپنے بچوں کی تعلیمی ترقی کے خواب بن رہے ہیں؟

کیا آپ اپنے بچوں کو IIT، AIIMS اور INI جیسے اداروں میں داخلہ کے خواہشمند ہیں؟؟

مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کے معروف ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے زیراہتمام عبدالمطلب کیمپس میں سہ روزہ تعلیمی کیمپ کا انعقاد چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر کی زیر سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔ شہر کی سبھی اردو و انگلش میڈیم کے صرف آٹھویں، نویں و دسویں جماعتوں کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے منعقدہ ہورہا ہے۔ جس میں ہندوستان کے ماہر لیکچرار محمد شکیل انجینئر طلبہ و اساتذہ سے سائنس، ریاضی، سماجی سائنس سیکھنے کے جدید آلات کے ساتھ رہنمائی کریں گے۔ یاد رہے کہ سہ روزہ تعلیمی کیمپ 28 29 اور 30 مئی 2024ء کو صبح 8:00 بجے سے شام 8:00 بجے رائل کالج آف فارمیسی، عبدالمطلب کیمپس سائنہ کھرد ، مالیگاؤں میں ہونے جارہا ہے۔ اس سیمینار میں ٹاپ 3 اسٹوڈنٹس کے لئے اصلی سلور میڈل کا انعام رکھا گیا ہے۔

شرائط: رجسٹریشن کیلئے بارکوڈ اسکین کرکے معلومات کا اندراج کریں۔ داخلہ فیس صرف سو روپیہ اور طلبہ کو لانے لے جانے کے لئے بس کا خصوصی انتظام رہیگا۔ جبکہ طلبہ کے لیے چائے ناشتے کا نظم منتظمین کی جانب کیا گیا ہے۔ نوٹ: طلبہ دوپہر کے کھانے کے لئے ٹفن گھر سے لائیں۔ بس کا اسٹاپ: نیا بس اسٹیشن، سوپر مارکیٹ، نئی تاج ہوٹل، جونی تاج ہوٹل، جعفر نگر آگرہ روڈ، فاران ہاسپیٹل، سیمینار سے متعلق مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔ رضوان عبدالمطلب سر نے شہر کی تمام اسکول انتظامیہ اور والدین سے گذارش کی کہ اپنے بچوں کو اس سیمینار میں شرکت کیلئے روانہ کریں، تاکہ ہمارے طلبہ نئی معلومات سے استفادہ حاصل کرسکے۔

عزیز اعجاز سر: 7083515252
وسیم شیخ سر: 9326713393



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے