مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) اجنگ وڈیل گاؤں وڈیل گاؤں وڈنرکھا کرڈی پولیس اسٹیشن میں 14 مئی کو 8 سالہ نابالغ لڑکی کے اغوا ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ جس میں گناہ رجسٹرڈ نمبر 235/2024 کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 363 کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف جرم مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ جبکہ مذکورہ نابالغ لڑکی کی تلاش جاری تھی کہ اس ضمن میں 15 مئی کو صبح 8 بجے اس بچی کی لاش موسم ندی کے کنارے ایک کنویں میں ملی۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دھولیہ کے سرکاری میڈیکل کالج روانہ کردیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ خے بعد اس معاملہ میں اضافی دفعہ 302 لگائی گئی۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 366 (اے) ، 201 بھی ملزمان پر عائد کی گئی تھی۔ اسطرح کی تفصیلات ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے دی.
جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع ایس پی وکرم دیشمانے (ناسک گرامین) اور ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی (مالیگاؤں گرامین) نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کے مطابق ہدایات اور رہنمائی دی، تاکہ مذکورہ جرم کی جلد سے جلد تفتیش کی جاسکے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے. انیکیت بھارتی تیگبیر سنگھ سندھو پولیس سپرنٹنڈنٹ، نتن گنپوری، سب ڈویژنل پولیس آفیسر ، جیوتی گڈکری، پولیس انسپکٹر کیمپ پولیس اسٹیشن ششیر کمار دیشمکھ پولیس انسپکٹر وڈنر کھا کورڈی یوگیتا نرکھیڑے، پولیس انسپکٹر کیمپ سندیپ پاٹل لوکل کرائم برانچ، گورکشناتھ سموتسكر، سبھاش چوپڑا، یوگیتا کاکڑ، دتاترایا مالی کرائم برانچ ناسک گرامین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
جب مذکوره خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش جاری تھی، تفتیش میں حاصل ہونے والے شواہد کے تکنیکی تجزیہ کے بعد پولس نے دو ملزمان گرفتار کیا اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا - جہاں انہیں پانچ دنوں کی پولس کسٹڈی دی گئی جرم کے ملزمان کے نام (1) یوگیش شیوداس پٹائیت، عمر 35 سال ساکن اجنگ (2) نیلیش عرف بھیا روی پوار عمر 26 سال ساکن اجنگ - پولس تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات کررہی ہیں۔پولیس نے اس قتل کے تعلق سے تفتیش کی تو دونوں ملزمان نے مذکورہ جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ مذکورہ جرم کا ارتکاب ملزمان کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ہوا جب وہ آپس کے گھر میں رہتے تھے۔
دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 23 مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔ مذکورہ جرم کی تفتيش مالیگاؤں کیمپ پولس اسٹیشن کی پولیس انسپکٹر جیوتی گڈکری کر رہی ہیں۔ اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ شری وکرم دیشمانی، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم اور لوکل کرائم برانچ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی کی ہدایت اور رہنمائی میں مذکورہ جرم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے کہا کہ عوام اطمینان رکھیں۔ پولیس تحقیقات کررہی ہیں عوام افواہ پر دھیان نہ دیں۔
0 تبصرے