مالیگاؤں (پریس ریلیز) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)کے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد ضلع بھر کی اسکولوں کے طلباء وطالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس کے پہلے بیچ کا 100 پرسنٹ رزلٹ ظاہر ہوا۔ رائل یونیورسل اسکول کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی. اس سال سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کے امتحانات 15 فروری سے 2 اپریل کے درمیان اور 10ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات 15 فروری سے 13 مارچ کے درمیان منعقد کیے تھے۔ شہر مالیگاؤں میں چنندہ ہی سی بی ایس ای اسکول موجود ہے۔ اسلئے امتحان کیلئے صرف دو سینٹر کا قیام کیا گیا تھا۔امسال شہر بھر سے 10ویں جماعت کے تقریبا 300 سے زائد طلباء وطالبات نے مذکورہ امتحان میں شرکت کی اور نمایاں کامیابی حاصل کی.
رائل یونیورسل اسکول کے پرنسپل سید ظہیر نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ یہ ہماری اسکول کا پہلا بیچ تھا۔ طلباء نے جس محنت سے امتحانات کی تیاری کی تھی یہ اس کی محنت کا ثمرہ ہے۔ جبکہ ان بچوں کی کامیابی پر بالخصوص چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب نے خوش کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات سے نوازا۔
آپ کو بتادیں کہ NEE JEE IIT و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کیلئے سی بی ایس ای کا نصاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جبکہ رائل یونیورسل اسکول ناسک ضلع اور مالیگاؤں کا اولین مسلم مائناریٹی CBSE اسکول ہے۔ چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب نے قوم وملت کے طلباء کو نیشنل اور انٹرنیشنل پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ابتدائی کوشش کی ہے۔ اس کامیابی سے مالیگاؤں بھر میں یہ ثابت کردیا کہ خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول ابھی کئی نئے مقام حصہ کریں گا.
رائل یونیورسل اسکول کی خصوصیات، شہرو بیرون شہر کے منتخب ماہرین تعلیم کی سرپرستی، ڈیجیٹل کلاس روم کے ساتھ کمپیوٹر لیب، لائبریری اور مکمل سائنس لیب کی سہولت، عربی بطور Foreign language، دینی و اخلاقی تربیت، ہر طلباء پر انفرادی توجہ، نتیجہ مرکوز طریقہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کے تحفظ کیلئے سیلف ڈیفنس ٹریننگ اور ایڈونچر اسپورٹس سیشن کے علاوہ یہاں کے اسٹوڈنٹس کو سالانہ ریاستی اسکول کھیلوں کے مقابلوں کیلئے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ 2024/25 کے سیشن کیلئے داخلہ کا عمل شروع ہے تو آئیے اپنے بچوں کو رائل یونیورسل اسکول کا حصہ بنائیں. داخلے اور مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں: 9322417077 / 9326713393
0 تبصرے