مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) بہوجن سماج پارٹی ملک کے تیسرے نمبر کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی یہ اہم خصوصیات ہے کہ ہم انتخابات کے پیش نظر اپنا انتخابی منشور ظاہر نہیں کرتے، کیونکہ ہمارا منشور ہی آئین ہے۔ اور اگر ہم آئین پر عمل کریں گے تو ملک خوشحالی کے ساتھ ترقی کریں گا۔ جس طرح سے پہلے ملک ہندوستان سونے کی چڑیا کہتا تھا۔ بہوجن سماج پارٹی ملک ہندوستان کو واپس سے سونے کی چڑیا بننا چاہتی ہے۔ اور اس ملک میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی ایک بینر تلے آکر اپنی حکومت قائم کریں۔ اسی مقصد کے تحت بہوجن سماج پارٹی نے مجھے لوک سبھا چناؤ 2024 مالیگاؤں دھولیہ حلقہ کا امیدوار بنایا ہے۔ اسطرح کا اظہار خیال امیدوار ظہور زم زم نے اردو میڈیا سینٹر پر منعقد ایک پریس کانفرنس سے کیا۔
ظہور زم زم نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ آئے اور ایک ساتھ جھٹ کر ہاتھی نشان کا بٹن دبا کر مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، تاکہ اس ملک کو خوشحالی اور ترقی کی طرف لے جایا جاسکے۔ انہوں نے آئین کو بچانا، تمام مذاہب اور برادریوں کے ساتھ انصاف کرنا، دھولیہ مالیگاؤں حلقہ کے مسائل کو حل کرنا، دھولیہ مالیگاؤں حلقہ کے نوجوانوں کیلئے ملٹری اکیڈمی قائم کرنا، دھولیہ مالیگاؤں حلقہ میں ایم بی بی ایس اور لاو کالج کی منظوری، جنرل ہسپتال کو سول ہسپتال کا درجہ دلانے کا مطالبہ، مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا مطالبہ وغیرہ ان تمام مقاصد کو لیکر چناؤ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی بروز پیر کو متحد ہوکر ہاتھی نشان کا بٹن دبا کر بھری اکثریت سے انہیں کامیاب کریں۔
0 تبصرے