مالیگاؤں(پریس ریلیز ) لوک سبھا چناؤ 2024 مالیگاؤں دھولیہ حلقہ سے سیکولر امیدوار شوبها تائی بچھاؤ کی حمایت میں شہر کی تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی جلسہ عام کررہی ہے۔ وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جانب سے بھی کل انتخابی جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس انتخابی جلسہ عام سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی ملک کی موجودہ صورتحال اور حق رائے دہی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین کو کرارہ جواب دے گے۔ یاد رہے کہ کل بروز بدھ 15 مئی فتح میدان میں رات 7 بجے سے 10 بجے کے انتخابی جلسہ عام کا انعقاد ہوگا۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جانب سے پارلیمنٹری بورڈ کے تمام ہی محبان ہمدردوں ورکروں، پارٹی کے تمام سابق و موجودہ و متوقع کارپوریٹروں اور شہریان سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔
0 تبصرے