ووٹ ایک شہادت ہے، امیدوار عبدالحفیظ کو بیٹ نشانی والا بٹن دبا کر بھری اکثریت سے کامیاب کریں: نورالدین ملاجی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) اگر اکثریت اور زیادہ تر لوگ ایسے لوگوں کی گواہی اور شہادت دیں۔ جو لوگوں میں نا پسند اور قابل بھرووسہ نہ ہوں ۔ اور وہ قوم یا ملک ملت کی قیادت اور رہنمائی کرنے لگے تو یہ قوم و ملت کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ اور ان کے مد مدمقابل ایسے لوگ جو قوم و ملت کی صحیح رہنمائی اور اچھی قیا دت کرسکتے ہیں۔ جو لوگوں اور غریبوں کی باز آباد کاری ، تعلیم صنعت و حرفت کو فروغ دینے کے لیے جد و جہد کرتے ہیں ۔ ایسے فعال افراد کو قوم و ملت کی قیادت دینا از حد ضروری ہے ۔ کیونکہ ووٹ ایک اچھے اور نیک لوگوں کی شہادت اور گواہی ہے۔ اگر ہم اس کے بر خلاف کسی کے حق میں گواہی دیتے ہیں تو وہ شرعا نا جائز ہے۔ ہم حالات اور زمانہ کے نشیب و فراز سے خوف نہ کھایں ۔ کیونکہ ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ اللہ ہی حالات کو بدلنے والا ہے ۔ وماتشاؤن الا ان یشاء اللہ رب العالمین۔ آپ کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ بلکہ اللہ جو چاہے گا وہی ہوگا۔

اگر خدا کے اصولوں کو چھوڑ کر باطل طاقتوں اور اس کے اثر و رسوخ سے خائف ہوں گے تو یقینا اللہ باطل طاقتوں کا ڈر اور خوف پیدا کریگا۔ ہم اگر یہ گمان رکھیں کہ فلاں کو ووٹ دینے سے مسلمانوں کے دین کو زک پہونچ سکتی ہے۔ تو پھر یہ سمجھیے کہ آپ کا ایمان کمزور ہوچکا ہے۔ اور پھر اللہ ایسے گمان کا فیصلہ ہی صادر کرتا ہے۔ کونکہ اکثریت اگر گناہ یا غیر شرعی کام کرتی ہو تو ، وہ اکثریت کی بنیاد شرعی نہیں ہو سکتا۔ لہذا ہمیں ایسا قائد اور رہنما کا انتخاب کرنا ہے جو قوم و ملت کا درد رکھتا ہو، اور ان کے تئیں محبت اور ان کے ترقی کا ہمہ وقت خیال اور جہد جہد کرتا ہو۔ ایسا ہی ایک چہرہ جناب عبد الحفیظ ابن عبد الحق صا حب جو دھولیہ کے ہی متوطن ہیں۔ جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے دھولیہ حلقہ سے پالیمانی اتخانات کے لیے ایک مظبوط اور فعال شخصیت ہیں۔ اور ان کے اثر و رسوخات سیاسی سماجی ادبی اور خصوصا تعلیمی میدان میں نمایاں ہیں۔ بلکہ اظہر من الشمس ہے۔ موصوف ایک ایماندار اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ مستعد اور چوکنا رہتے ہیں۔


لہذا ہمارا اولین اور دینی فریضہ ہے کہ ایسے فعال شخص کو متحد ہوکر کامیاب کریں جو وقت کی ہم ضرورت ہے۔ اور واضح ہو کہ اچھے لوگوں کی نشاندہی کرنا۔ اور ان کے حق میں ووٹ ڈالکر شہادت یا اچھے ہونے کی گواہی دینا ملت اسلامیہ کا دینی ملی قومی شہری اور معاشرتی فریضہ ہے جو ہم کو منتخب کرنا ہے۔ ہمیں مطلوب و مقصود ہے کہ، ملت اسلامیہ اور تمام انسانیت کی بقاء بلا مذہب و ملت ہم پر فرض عین ہے۔ اور اچھا قائد رہنما اور نمائندہ بن کر انسانیت کی خدمت مطلوب ہے۔ اور یہ تمام صفات کے حامل آزاد امیدوار جناب عبدالحفیظ ابن عبدالحق صاحب میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ ہمارا فرض منصبی ہے کہ آنیوالے 20 مئی 2024 بروز پیر کو متحد ہوکر جناب عبدالحفیظ صاحب کے حق میں نشانی بیٹ پر بٹن دبا کر اکثریت سے کامیاب کریں۔    









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے