مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) دھولیہ شہر سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن و صحافی عبدالحفیظ عبدالحق جو کہ لوک سبھا چناؤ 2024 مالیگاؤں دھولیہ حلقہ سے امیدواری کررہے ہیں۔ عبدالحفیظ عبدالحق آزاد امیدوار ہے، ان کا انتخابی نشان بیٹ اور بٹن نمبر 8 ہے۔ اردو میڈیا سینٹر پر منعقد پریس کانفرنس میں انہیں نے اپنے انتخابی منشور کو بتاتے ہوئے کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں کی ایم آئی ڈی سی کیلئے دیگر بڑے شہروں کی کمپنیوں کو لیکر عوام کے لیے بہتر روزگار فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ حکومت سے عبارت گاہوں اور درسگاہوں کے تحفظ کیلئے خصوصی قانون سازی کا مطالبہ، وقف بورڈ کی زمین پر غیر قانونی قبضہ ختم کرکے مسلم وقف بورڈ کی زمینوں کے تحفظ کیلئے خاص قانون سازی کرنا۔
انہوں نے کہا کہ شریعت کے خلاف منظور کیے گئے سبھی قانون کو ختم کروانے کا مطالبہ، تعلیم کو فروغ کیلئے دھولیہ ضلع میں ایک یونیورسٹی کی منظوری، تعلیم کی بڑھتی ہوئی فیس کو ختم کرکے پوری تعلیم (تمام ڈگریاں ) کو مفت کرنا۔ اپنے حلقے کے گھروں کو شمشی توانائی کے ذریعے مفت بجلی کا فراہم کرنے کا تیقن۔ دھولیہ مالیگاؤں کے علاوہ چار بڑے گاؤں میں مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کیلئے اسٹڈی سینٹر کا قیام جس میں طلبہ و طالبات کیلئے مکمل سہولتوں کا نظم کیا جائے گا۔
عبدالحفیظ عبدالحق نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ پرستوں اور فساد برپا کرنے والے افراد کیخلاف مضبوط قانون سازی کا مطالبہ، ہسپتالوں میں سرکاری یوجنا لاگو ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کے طرف سے ہورہی لوٹ مار کو ختم کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبرات کی شروعات اور غریبوں کیلئے مفت علاج کی سہولت، مالیگاؤں دھولیہ حلقہ میں بے گھر غریب افراد کیلئے گھر کل یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر، عبدالحفیظ عبدالحق نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاورلوم صنعت اور کھیتی کیلئے لگنے والی چیزیں کھاد ، بیج ، اور بجلی سرکار سے مفت فراہم کرانا، سرکاری اسپتالوں کو ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اور دواخانے میں لگنے والی تمام مشینیں فراہم کرانا، شریعت کے خلاف بنائے گے ہر قانون کی مخالفت کرکے اسے ختم کرنے کی کوشش جیسے منشور کو پیش کرتے ہوئے عوام سے گذارش کی کہ 20 مئی 2024 بروز پیر کو متحد ہوکر بیٹ نشانی والا بٹن دبا کر بھری اکثریت سے انہیں کامیاب کریں۔
0 تبصرے