مچھلی بازار میت کے مقام پر فائرنگ، ملزم مسعود خان عرف گانجہ والا پر 307 کے تحت مقدمہ درج


مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی شیخ شفیق شیخ یوسف 45 سالہ نے سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ مچھلی بازار کمال پورہ میں ان کے مکان کے پاس ملزم مسعود خان گانجہ والا اور نامعلوم دیگر افراد اس وقت جھگڑا کررہے تھے، جب وہ اپنے والد کی تدفین کی تیاری میں معروف تھے۔ فریادی ملزم مسعود خان کو سمجھنے کی کوشش کررہے تھے کی یہ میت کا مقام ہے یہاں جھگڑا مت کرو۔ اسی بیچ ملزم مسعود خان عرف گانجہ والا نے فریادی پر فائرنگ کردی جس کے سبب فریادی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مذکورہ معاملے میں سٹی پولیس اسٹیشن نے فریادی کی شکایت پر ملزم مسعود خان عرف گانجہ والا پر گناہ رجسٹر نمبر 146/24 دفعہB 307 اور ارم ایکٹ دفعہ 335 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا ہے۔ اور ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے دیسی پستول اور کارتوس کھول ضبط کرلیا گیا۔ 


اس تعلق سے سابق کارپوریٹر فاروق فیض اللہ نے بتایا کہ رات 9 بجے کے درمیان یہ واقعہ جب پیش آیا تب وہ مچھلی بازار کمال پورہ میں میت کے مقام پر بیٹھے ہوئے تھے جب تدفین کی تیاری چل رہی تھی۔ اس دوران کچھ لوگ آپس میں گالی گلوچ کررہے تھے۔ جن کو شیخ شفیق شیخ یوسف ہٹانے کیلئے گئے، اور اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی قریب جاکر دیکھنے پر پتہ چلا کہ شیخ شفیق شدید طور زخمی نظر آئیں، جنہیں فورا سول ہسپتال روانہ کیا گیا لیکن حالت ناساز ہونے کی صورت میں انہیں پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس دوران سابق رکن اسمبلی و این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید شیخ شفیق کو دیکھنے کے لیے ہسپتال پہنچے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پولیس انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہر میں جاری اس طرح کی واردات پر قدغن لگائے اور ایسے ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جو عوام میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق ملزم مسعود خان عرف گانجہ والا کو کچھ دیر میں مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس معاملے کی تفتیش سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی کررہے ہیں۔ 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے