مالیگاؤں (پریس ریلیز) جمہوری نظام میں ووٹ کو بڑی اہمیت حاصل ہے، اسی ووٹ کی طاقت سے حکومتیں بدل جاتیں ہیں ووٹ کے ذریعے ہر شہری جو اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ چکا ہے۔ حقِ رائے دہی کا استعمال کرتا ہے، پھر سربراہ منتخب ہوتا ہے اور پانچ سال تک اُن سربراہوں کے ہاتھوں میں وہ قلم ہوتا ہے جس سے ہمارے بارے میں اچھے برے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ فی الحال پورے ملک میں الیکشن اور ووٹنگ کا دوردورہ ہے۔ ملکی حالات ،فرقہ پرست تنظیموں کے باطل و غلط نظریات کے پیش نظر، موجودہ پارلیمانی الیکشن میں ووٹ کی اہمیت وضرورت دو چند ہوچکی ہے۔
اس لئے شہر مالیگاؤں و دھولیہ حلقے کے تمام ووٹرس حضرات سے جمعیۃ علماء سلیمانی چوک دردمندانہ اپیل وگذارش کرتی ہے کہ 1) 20 مئی بروز پیر کو اپنا قیمتی ووٹ، مظبوط و سیکولر امیدوار کو ہی دیں۔ 2) ووٹ دستوری حق ہے ،اسی سے آپ کی شہریت برقرار رہے گی۔ 3) ووٹ نہ دینا یا غلط لوگوں کو ووٹ دینا، ظالم و جابر لوگوں کے اقتدارمیں آنے کا سبب بن سکتا ہے۔ 4) اپنے مقام سے دور یا بیرون شہر رہنے والے حضرات ووٹنگ کے دِن اپنے مقام پر پہنچ کر ضرورووٹ دیں۔ 5) سائزنگ مالکان، کارخانہ دار اپنے مزدوروں اورمدارس ومکاتب کے نظماء و صدور اپنے معلمین ومعلمات، طلباء و طالبات کیلئے رُخصت کا نظام بنائیں، نیز ہر فرد اپنے اہل خانہ کی فکر کرے تو یہی ووٹ انشاء اللہ بہت ساری پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکتی ہے۔
مولانا آصف شعبان (صدر جمعیۃ علماء سلیمانی چوک،مالیگاؤں)
0 تبصرے