مالیگاؤں: نوشہ سجاد حسین نے حق رائے دہی سے کیا استفادہ، فیروز دلاور نے نوشہ کو دی مبارکباد

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) لوک سبھا انتخابات اپنے آخری دور میں داخل ہو رہا ہے. اور آج پانچویں مرحلے کی ووٹنگ انتظامیہ کی سخت سیکورٹی کے درمیان ہوئی۔ دھولیہ لوک سبھا چناؤ کے 6 حلقوں میں سے مالیگاؤں دھولیہ مسلم علاقوں میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے مسلم نوجوان بڑی تعداد میں سرگرم نظر آئے، اور ان میں اپنے حق رائے دہی کو لیکر ایک خوشی کی کیفیت پائی جارہی تھی۔ 

ووٹنگ کے درمیان اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے سیلم نگر علاقے کے رہنے والے دولہا سجادہ حسین بشیر احمد نے اپنے نکاح کی تقریب کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ پہنچ گئے۔ اور شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد نوشہ سجاد حسین نے شہریان سے خواہش ظاہر کی کہ جمہوری حق کا استعمال کریں اور جمہوریت کے جشن میں حصہ لیں۔ اور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر کثیر تعداد میں ووٹ کریں۔

اس موقع پر فیروز دلاور نے نوشہ سجاد حسین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس مبارک دن پر نوشہ سجاد حسین نے نکاح کی تقریب کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ پہنچے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ووٹ کو لیکر لوگوں میں بیداری ہے۔ اس درمیان کسمبا روڈ گروپ کے صدر اراکین کے علاوہ امن گروپ (سلیم نگر) کے صدر سعود انجم نے بھی سجاد حسین کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات سے نوازا۔ 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے