مالیگاؤں (پریس ریلیز ) میری تمام گروپ ممبران سے گزارش ہے کہ کل کے ہونے والے الیکشن میں اپ تمام لوگ پوری ذمہ داری و ایمانداری کے ساتھ اپنا ملی فریضہ سمجھتے ہوئے اور ایک ایک ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کل کی پولنگ میں حصہ لے اپنے اور اپنی فیملی کے ساتھ دوست و احباب کے ساتھ ملک کے حالات کے پیش نظر پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالے یاد رکھیں آپ کا ہر ووٹ اس بات کی ضمانت ہوگا کہ اپ نے اپنی تحفظ و بقا کے لیے دین و شریعت کے تحفظ کے لیے ملک کی سلامتی و بقا کے لیے اپنی جانب سے ووٹ کی شکل میں بھرپور کوشش کی۔ آپ اپنا ووٹ بی جے پی حکومت کیخلاف انڈیا اتحاد کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو جن کا نشان پنجہ ہے اور بٹن نمبر 2 دبا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ اس طرح کی اپیل ایک پریس ریلیز کے ذریعے مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے عوام سے کی ہے۔
0 تبصرے